اردو
Tuesday 30th of April 2024
0
نفر 0

روضہ حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اورجنت البقیع دوبارہ تعمیر کی جائے:علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر ہرتالی کیمپ میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔اہل بیت
روضہ حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اورجنت البقیع دوبارہ تعمیر کی جائے:علامہ ناصر عباس جعفری

 اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر ہرتالی کیمپ میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔اہل بیت اطہار علیہم السلام ، ازواج رسول کریم(ص) اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہا کے مرقد مبارک عالم اسلام کے لیے مقامات مقدسہ ہیں۔ان کی حفاظت امت مسلمہ پر واجب ہے۔عالم استکبار اپنے آلہ کاروں کے ذریعے شعائر اللہ کی توہین کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔داعش ،النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر صیہونی طاقتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا جا سکے۔اس سازش کے پس پردہ سعود و یہود گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کے نام پر واویلا کرنے والوں کی جنت البقیع کے معاملے پر خاموشی منافقانہ طرز عمل ہے ۔اہلبیت رسول (ص) اور صحابہ کرام کی 1400 سو سالوں سے موجود قبروں کو بلڈوز کیا جانا اسلام کی مقتدر شخصیات کی سخت ترین توہین ہے۔جس پر تمام مسلمانوں کو بلا تخصیص مسلک آواز بلند کر کے رسول کریم (ص) سے محبت کا ثبوت دینا چاہیے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا دختر رسول کریم (ص) حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

روضہ حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اورجنت البقیع دوبارہ تعمیر کی جائے،علامہ ناصر عباس جعفری
شعائر اللہ کی توہین عالم اسلام کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین

اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقعہ پر ہرتالی کیمپ میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے ہاتھوں جنت البقیع کی مسماری تاریخ اسلام کا سیاہ باب ہے۔اہل بیت اطہار علیہم السلام ، ازواج رسول کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہا کے مرقد مبارک عالم اسلام کے لیے مقامات مقدسہ ہیں۔ان کی حفاظت امت مسلمہ پر واجب ہے۔عالم استکبار اپنے آلہ کاروں کے ذریعے شعائر اللہ کی توہین کر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں۔داعش ،النصرہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر صیہونی طاقتوں کے ایجنڈے کو تقویت دینے میں مصروف ہیں تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو اقوام عالم کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا جا سکے۔اس سازش کے پس پردہ سعود و یہود گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمین شریفین کے نام پر واویلا کرنے والوں کی جنت البقیع کے معاملے پر خاموشی منافقانہ طرز عمل ہے ۔اہلبیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام کی 1400 سو سالوں سے موجود قبروں کو بلڈوز کیا جانا اسلام کی مقتدر شخصیات کی سخت ترین توہین ہے۔جس پر تمام مسلمانوں کو بلا تخصیص مسلک آواز بلند کر کے رسول کریم ﷺ سے محبت کا ثبوت دینا چاہیے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا دختر رسول کریم ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کو اپنی اصلی حالت میں لائے جانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہو گا کیونکہ یہ عالم اسلام کی غیرت ایمانی کا مطالبہ ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صلح حدییبہ
زندگي نامہ امام علي عليہ السلام
قرآن مجيد اور مالى اصلاحات
اخلاقی حالت
شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام
شہادت امام حسین (ع) کا اصلی مقصد
اھداف عزاداری امام حسین علیه السلام
اھل بيت (ع) کي شان ميں کتب
عید زہراء ؐ کیوں مناتے ہیں ؟
حدیث معراج میں خواتین کے عذاب کا ذکر

 
user comment