اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

قلب و روح کي حفاظت ذکر اور ياد خدا کے ذريعہ ممکن ہے

قلب و روح کي حفاظت ذکر اور ياد خدا کے ذريعہ ممکن ہے- ديني مبلغين کا کہنا ہے کہ وہ شخص اللہ کو ياد کرے اللہ کا نور اس کے قلب پر وارد ہوجاتا ہے جو اس روح اور قلب ميں شيطان کے داخلے کو ناممکن بنا ديتا ہے
قلب و روح کي حفاظت ذکر اور ياد خدا کے ذريعہ ممکن ہے

قلب و روح کي حفاظت ذکر اور ياد خدا کے ذريعہ ممکن ہے- ديني مبلغين کا کہنا ہے کہ وہ شخص اللہ کو ياد کرے اللہ کا نور اس کے قلب پر وارد ہوجاتا ہے جو اس روح اور قلب ميں شيطان کے داخلے کو ناممکن بنا ديتا ہے-

پس اس بات کا مفہوم يہ ہے کہ جتنا اللہ کو زيادہ ياد کروگے اتنا ہي تم نے اپنے قلب و روح کي حفاظت کي ہے- ميں نے اس موضوع کي طرف اشارہ اس ليے کيا کہ يہ امور يعني عبادت، ذکر اور صلوات و درود، صرف اسلام سے مختص نہيں بلکہ يہ اللہ کے ساتھ ربط و تعلق کے قيام اور انسانوں کے قلب و روح کي حفاظت کي بيش بہا روشيں ہيں-

ميں ان اعمال ميں نماز کا اضافہ کرنا چاہوں گي کيونکہ اگرچہ نماز کے لئے ايک خصوصي راستہ ہے اور اس رشتے کي قدر و منزلت چند رکعت نماز پڑھنے سے کہيں زيادہ ہے- امام خميني رحمة اللہ عليہ "آداب نماز" ميں فرماتے ہيں: شرع مبين ميں نماز کے ليے بعض ظاہري اشياء معين ہيں جن پر عمل کرنا لازمي ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نماز کي ايک گہرائي ہے اور اس کي ايک روح ہے اس کي طرف بھي توجہ دينا ضروري ہے-

اب ہمارے معاشرے دين ميں ايسے قوانين کي ضرورت ہے- يہ ايک حقيقت ہے- اسلام اپنے اندر آداب و رسوم کے ليے قوانين کا حامل ہے- يہ قوانين احکام و آداب کو پيچيدہ بنانے کے ليے وضع نہيں ہوئے ہيں بلکہ اس ليے وضع کيے گئے ہيں کہ لوگ ان پر عمل کريں ليکن افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کي اکثريت کي توجہ ان قوانين کي روح اور ان کے عمق و حقيقت سے قطع نظر ان کي شکل اور ظاہري مفاہيم پر مرکوز ہےالبتہ محض معنوي قلب پر مرکوز ہونا اور ان قوانين سے بے اعتنائي برتنا بھي غلط ہے ليکن جب ان قوانين کے ظواہر پر توجہ افراط و زيادہ روي اور انتہا پسندي کي حد تک پہنچتي ہے اور مسلمانوں کي توجہ صرف قوانين و ضوابط پر مرکوز ہوتي ہے تو ہميں دہشت گردي اور تشدد کي مختلف شکليں نظر آنے لگتي ہيں-


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عقل کا استعمال اور ادراکات کا سرچشمہ
عید مباہلہ
آیہٴ” ساٴل سائل۔۔۔“ کتب اھل سنت کی روشنی میں
انہدام جنت البقیع تاریخی عوامل اور اسباب
ماہ رمضان کے دنوں کی دعائیں
جمع بین الصلاتین
ہم اور قرآن
نہج البلاغہ کی شرح
شفاعت کا مفہوم
شب قدر کو کیوں مخفی رکھا گیا؟

 
user comment