اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

امام حسین علیہ السلام کا اپنے چاهنے والوں کے پاس آخری وقت حاضر هونا

امام حسین علیہ السلام کا اپنے چاهنے والوں کے پاس آخری وقت حاضر هونا

 

حجة الاسلام و المسلمین استاد حسین انصاریان، صاحب کتاب شرح دعائے کمیل بیان کرتے ھیں:

حقیر جب مقدس شھر قم میں اسلامی علوم اور اھل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کی تحصیل میں مشغول تھا ، وقتاً فوقتاً ماں باپ کے دیدار کے لئے تھران آتا تھا۔

اس آمد و رفت میں مجاہد فی سبیل الله و شھید نواب صفوی کے ایک دوست سے آشنائی هوئی، اور ان کے ذریعہ کچھ ایسے حضرات سے ملاقات هوئی کہ جن میں سے ایک تعداد واقعاً اولیائے الٰھی اور خدا کے مخصوص بندے تھے، اس گروہ سے میرے ملحق هونے کی وجہ سے کہ اس وقت میری جوانی تھی، بہت سے معنوی برکتیں نازل هوئی اور میری تربیت اور معنوی رشد میں بہت زیادہ موٴثر ثابت هوئیں۔

وہ گروہ صاحب کمال، مومن، عالم، اھل بیت علیھم السلام کے عاشق اور آل محمد علیھم السلام کے مصائب پر گریہ و زاری میں کم نظیر تھا، ان میں سے ایک با کرامت اور بزرگوار شخصیت جناب حاج غلام علی قندی کی تھی۔

موصوف نے ایک روز مجھے گھر پر دعوت دی، ایک کمرہ دکھایا اور کھاکہ ھم نے اس کمرے کو مدتوں سے خطیب توانا، با عظمت اور کم نظیر سوز و گداز رکھنے ’والے’نظام رشتی“ کو دے رکھا ھے۔

نظام صاحب جو اپنی اھلیہ کی وفات کے بعد اپنی بیٹی کے ساتھ تنھا رہتے تھے اس کمرے میں زندگی بسر کرتے تھے، موصوف جب مجلس پڑھا کرتے تھے تو مصائب میں سب سے زیادہ خود گریہ و زاری کیا کرتے تھے۔

اپنے آخری وقت میں یھیں موصوف نے وضو کی اور اپنی بیٹی کو بلا کر کھاکہ: اے میرے بیٹی! میرے پاس بیٹھ جا اور اپنا ھاتھ میرے ھاتھ پر رکھ لے، اور جب میں تیرا ھاتھ دباؤں تو بہت جلد مجھے کھڑا کردینا، کیونکہ میرے مولا و آقا حضرت امام حسین علیہ السلام میری بالین پر آئیں گے، اور میں آپ کا احترام و تعظیم کرنا چاہتا هوں!

وہ لڑکی کہتی ھے: میں اپنے والد کے پاس بیٹھ گئی اور ان کے ھاتھ میں اپنا ھاتھ رکھ لیا اور جیسے انھوں نے میرے ھاتھ کو دبایا میں نے فوراً ھی ان کو بستر سے اٹھا دیا، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ بہت زیادہ ادب و احترام کے ساتھ کھا: آگئے ھیں، ”السلام علیک یا ابا عبد الله!“ اور پھر خوشی خوشی اپنی جان دیدی اور اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انیس رمضان / اللہ کے گھر میں پہلی دہشت گردی
حضرت امام علی علیہ السلام کے حالات کا مختصر جائزہ
چہل احادیث
تاریخ آغازِ طِب
توبہ کرنے والوں کے واقعات
خیر و فضیلت کی طرف میلان
قرآن دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا
اذان میں أشھد أن علیًّا ولی اللّہ
کلمہ ٴ ”مو لیٰ“ کے معنی کے متعلق بحث
نھج البلاغہ خطبہ ۱(خلقت انسان)

 
user comment