پاکستان؛ تونسہ میں بم دھماکہ، ۷ افراد ہلاک


امیرالمومنین علی (ع) - جلسه بیست و یکم _ روز 25 رمضان - رمضان 1436 - مسجد حضرت امیر -  

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے علاقہ تونسہ میں رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تونسہ شریف میں مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر دھماکہ اس وقت ہوا جب بلدیاتی انتخابی مہم کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد ڈیرے میں آگ لگ گئی اور دیواریں و چھت گر گئی۔ مقامی لوگوں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تونسہ بھجوادیا۔ ڈی سی او تونسہ غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں جب کہ 20 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا نشانہ رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ تھے لیکن خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت وہ یا ان کے گھر کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ واضح رہے کہ اگست میں وہابی دہشت گردوں کی جانب سے اٹک میں سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کو بھی ان کے ڈیرے پر خودکش حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

سخنرانی های مرتبط
استاد حسین انصاریان استاد انصاریان سخنرانی مکتوب استاد انصاریان سخنرانی استاد انصاریان در مسجد امیر امیرالمومنین استاد شیخ حسین انصاریان در مسجد امیر