جیو ٹی وی کے سیٹلائیٹ اینجینئر ارشد علی جعفری دھشتگردانہ حملے میں شہید


ویژگی های خودشناسان - جلسه هفدهم _ شب 18 رمضان - رمضان 1436 - حسینیه همدانی ها -  

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں جیو نیوز چینل کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیٹلائیٹ انجینئر ارشد علی جعفری شہید اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے بہادر آباد میں جیو نیوز چینل کی ڈی ایس این جی وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیٹلائیٹ انجینئر ارشد علی جعفری شہید اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بہادر آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سات گولیاں فائر کیں، جس کے نتیجے میں ارشد علی جعفری کو پانچ گولیاں اور ڈرائیور کو دو گولیاں لگیں۔ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ڈرائیور نے شدید زخمی حالت میں گاڑی چلائی اور گاڑی کو آغا خان ہسپتال تک پہنچایا، جہاں سیٹلائیٹ انجینئر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ڈرائیور کو انتہائی نازک حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔ گاڑی میں موجود ٹیم کے دو رکن گولی لگنے سے محفوظ رہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر اے شیخ نے بتایا ہے کہ جیو نیوز کی گاڑی پر تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، گاڑی پر سات گولیاں فائر کی گئیں، جن میں سے دو گولیاں ڈرائیور کے کندھے پر اور پانچ گولیاں ارشد جعفری کو لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں حملہ آور شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔

سخنرانی های مرتبط
پربازدیدترین
استاد حسین انصاریان استاد انصاریان حسینیه همدانی ها سخنرانی استاد انصاریان سخنرانی مکتوب استاد انصاریان سخنرانی استاد انصاریان در حسینیه همدانی ها حسینیه همدانیها