اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن گیا/عرب ممالک میں عمیق اور گہرا اختلاف

لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن گیا/عرب ممالک میں عمیق اور گہرا اختلاف

لیبیا کے سیاسی اور سکیورٹی حالات اس بات کا مظہر ہیں کہ لیبیا کوعرب ممالک نے اپنی طاقت آزمانے کے میدان میں تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے عرب ممالک میں اختلافات مزيد عمیق اور گہرے ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے سیاسی اور سکیورٹی حالات اس بات کا مظہر ہیں کہ لیبیا کوعرب ممالک نے اپنی طاقت آزمانے کے میدان میں تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے عرب ممالک میں اختلافات مزيد عمیق اور گہرے ہوگئے ہیں۔ لیبیا میں عرب ممالک میں جاری زور آزمائی میں ایک طرف سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر شامل ہیں جبکہ دوسری طرف قطر اور بعض دیگر عرب ممالک ہیں۔

لیبیا میں ایک طرف سعودی عرب اپنے اثر و رسوخ کو دکھانے کی تلاش و کوشش میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں وہ عربوں ڈآلر خرچ کرچکا ہے لیبیائی فوج کے باغی کمانڈرخلیفہ حفترکو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، فرانس اور امریکہ کے صدور بھی خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف قطر بھی اپنے اثر و نفوذ کو دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔ وہ اقوام متحدہ کے ہمراہ طرابلس میں قائم حکومت کی حمایت کررہا ہے۔سعودی عرب اور امارات کی مداخلت صرف لیبیا اور یمن تک محدود نہیں بلکہ ان کی مداخلت سے الجزائراور سوڈان بھی محفوظ نہیں رہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور امارات امریکی اور اسرائیلی نیابت میں تمام عرب ممالک میں مداخلت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا تھا کہ عرب ممالک میں جاری سنگین اختلاف کی وجہ سے خطے میں دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی نوجوان امریکا اور ...
یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں ایک درجن بچے شہید
حقوق بشر علوي سے حقوق بشر غربي تک
انوکھا احتجاج
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
پاکستان میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
پاکستان؛ کرم ایجنسی میں امام علی(ع) کے یوم شہادت ...
مغربی ممالک افغانستان میں طالبان اور داعش کی مدد ...
داعش سے مقابلہ کر کے ایران بشریت کی سب سے بڑی خدمت ...

 
user comment