اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

حضرت ابوطالب (ع)؛ حامی پیغمبر(ص) بین الاقوامی علمی کانفرنس کا اعلان

حضرت ابوطالب (ع)؛ حامی پیغمبر(ص) بین الاقوامی علمی کانفرنس کا اعلان

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی جناب ابوطالب کی شخصیت کو دنیا میں پہچنوانے کے لیے ایک بین الاقوامی علمی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لانے جا رہی ہے لہذا تمام محقیقین اور مولفین سے گزارش ہے کہ ذیل میں دئے گئے موضوعات پر قلم فرسائی کر کے جناب ابوطالب کی مظلوم شخصیت کا دنیا میں تعارف کروانے میں ہمارا تعاون کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور کچھ دیگر اداروں اور انجمنوں کی جانب سے ابوطالب(ع) حامی پیغمبر(ص) کے زیر عنوان ایک علمی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں تاریخی، عقیدتی، ادبی اور دیگر پہلووں کے اعتبار سے آپ کی شخصیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

مقالات تحریر کرنے کے لیے اس کانفرنس کے موضوعات چار حصوں؛ تاریخ و سیرت، کلام و عقائد، شعر و ادب، مصنفات و مصنفین، میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ محققین اور مولفین ان موضوعات پر قلم فرسائی کر کے اپنے مقالات ارسال کریں۔

علمی مقالات کے کلی موضوعات؛

الف: تاریخ و سیرت

۱۔ حضرت ابوطالب کا نسب اور خاندان

۲۔ حضرت ابوطالب بعثت سے قبل

۳۔ حضرت ابوطالب کے تجارتی سفر

۴۔ حضرت ابوطالب اور پیغمبر اکرم کی کفالت، علل و عوامل

۵۔ ابوطالب اور پیغمبر اکرم کی حفاظت

۶۔ ابوطالب اور پیغمبر اکرم کی شادی

۷۔ ابوطالب دوسروں کی نگاہ میں

۸۔ ابوطالب کی شخصیت کو منفی دکھانے میں بنی امیہ اور بنی عباس کا کردار

۹۔ ابوطالب کا چہرہ مسخ کرنے میں بنی زبیر کا کردار

۱۰۔ ابوطالب کا ایمان

۱۱۔ میراث ابوطالب پر تاریخی دستاویزات

۱۲۔ اشعار ابوطالب کا تاریخی تجزیہ

۱۳۔ ابوطالب کی سماجی شخصیت

۱۴ ۔ عصر حاضر کے معاشرے کے لیے ابوطالب کی زندگی کے دروس

ب۔ کلام و عقائد

۱۔ ایمان ابوطالب کے دلائل

۲۔ مخالفین کے شبہات کا جائزہ اور ان کے جوابات

۳۔ اسلام کی حمایت میں ابوطالب کے اقوال

۴۔ ابوطالب کی شان میں پیغمبر اکرم اور ائمہ طاہرین کی احادیث

۵۔ ایمان ابوطالب کو چھپانے کی وجوہات

۶۔ ایمان ابوطالب کے بارے میں صحابہ و تابعین کے اقوال

ج۔ شعر و ادب

۱۔ حضرت ابوطالب کے اشعار کا ادبی جائزہ

۲۔ حضرت ابوطالب کے اشعار کی لغت شناسی

۳۔ حضرت ابوطالب کی وصیتوں کی لغت شناسی

۴۔ حضرت ابوطالب فارسی اشعار میں

۵۔ حضرت ابوطالب عربی اشعار میں

د؛ مصنفات و مصنفین

۱۔ حضرت ابوطالب کے بارے میں تحریر شدہ کتابوں کا جائزہ

۲۔ حضرت ابوطالب کے دیوان کی نسخہ شناسی

۳۔ ابوطالب کے دیوان پر لکھی گئی شروحات کا جائزہ

۴۔ اشعار ابوطالب کی روایات کا جائزہ

 

مقالات کا خلاصہ بھیجنے کی آخری تاریخ ۲۱ مئی ۲۰۱۹ اور اصلی مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ، ۲۲ اکتبر ۲۰۱۹ ہے۔

ایڈرس:

سائٹ : www.abutalib-conf.ir

ایمیل: abutalib.conf@gmail.com

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
مسجد الاقصی کو یہودیوں کے حوالے کرو/ مسجد الاقصی ...
کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !
میر واعظ، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نئی دہلی ...
پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...
کشمیر کی تحریک آزادی میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...

 
user comment