اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم سے محروم

بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم سے محروم

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر جاری سعودی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں بیس لاکھ سے زائد یمنی بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کے مطابق یونیسف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن میں تعلیم خاص طور پر بچوں کی تعلیم کی صورت حال انتہائی ابتر ہو چکی ہے اور یمن پر جاری جنگ کی وجہ سے یمنی بچوں کے لئے تعلیم کا حصول ناممکن ہو گیا ہے جو ایک بڑا المیہ ہے-

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہا کہ یمن کی چار سال سے جاری جنگ میں تعلیمی مراکز اور اسکول تباہ ہو چکے ہیں- رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن پر حملے کے بعد سے اب تک پانچ ہزار یمنی بچے سعودی عرب کی بمباریوں میں جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں-

یونیسف نے اس سے پہلے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا تھا کہ یمن میں بچوں کو پینے کے لئے صاف پانی مہیا نہیں ہے اور دس لاکھ سے زائد یمنی بچے وبائی امراض میں مبتلا ہیں-

یمن میں تقریبا ایک کروڑ دس لاکھ بچے زندگی بسر کر رہے ہیں اور سبھی کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے-

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...
کشمیر کی تحریک آزادی میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
صاحبزادہ حامد رضا: کشمیر جل رہا ہے اور عالمی ...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 2 ...
پاراچنار کے متاثرین عوام نے نواز شریف کی امداد ...
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر

 
user comment