اردو
Wednesday 17th of April 2024
0
نفر 0

دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا

دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار عطا کرتے ہوئے فرمایا: دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار عطا کرتے ہوئے فرمایا: دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیہ قرآن " إِنَّ اللهَ اشْتَرَیٰ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ أَنفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُم بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ یُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِ اللهِ فَیَقْتُلُونَ وَ یُقْتَلُونَ " کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی راہ میں جو لوگ اپنی جان اور مال کے ذریعہ مجاہدت کرتے ہیں اللہ تعالی نے ان کی مجاہدت کا اجر بہشت قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جنرل سلیمانی نے بارہا اپنی جان کو اللہ تعالی کی راہ میں خطرات میں ڈالا اور مجاہدت کے عظیم نقوش قائم کئے ہیں ۔ اللہ تعالی ان کو اجر عظيم عطا فرمائے اور انھیں ان کی دلی تمنا " شہادت " سے سرافراز فرمائے ۔ البتہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ابھی ان کی کافی ضرورت ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
صاحبزادہ حامد رضا: کشمیر جل رہا ہے اور عالمی ...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 2 ...
پاراچنار کے متاثرین عوام نے نواز شریف کی امداد ...
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی نوجوان امریکا اور ...
یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں ایک درجن بچے شہید
حقوق بشر علوي سے حقوق بشر غربي تک

 
user comment