اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

شیطان بزرگ جتنا بھی سرمایہ خرچ کرے اس علاقے میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی صدر خود اس بات کا اعتراف کرچکا ہے کہ انہوں نے مغربی ایشیائی خطے میں 7 کھرب ڈالر خرچے کئے مگر انھیں کچھ نہیں ملا لہذا اس سے خطے میں امریکی شکست ظاہر ہوتی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ  العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے روز عیدالفطر کے خطبے میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی قوم اور امت اسلامی کوعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی صدر کے اعتراف سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ شیطان بزرگ سازشوں اور مضموم عزائم کے باوجود اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے بعد بھی وہ علاقے میں سرمایہ خرچ کرے اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی غیرمعمولی شرکت کو سراہتے ہوئے  فرمایا کہ یوم القدس کا دن امت مسلمہ کی جانب سے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کو مضبوط بنانے کا مظہر ہے.

اس موقع پر عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی عظیم شرکت کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی شرکت تاریخی رہی جس یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ہمارے عوام مایوس نہیں بلکہ وہ مزید پُرعزم ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ مختلف ممالک میں یوم القدس کی ریلیوں کے عظیم انعقاد سے یہ پیغام ملا ہے کہ اغیار کے منفی عزائم کے باوجود ایرانی قوم اور مسلم اقوام کے درمیان قربت اور یکجہتی میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حضرت آیت اللہ  العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی عوام پر زور دیا کہ وہ بیدار رہیں کیونکہ دشمن، ملک کے خلاف اقتصادی دباؤ کے ذریعے سازش کررہا ہے جس کا اصل مقصد ہی قوم کو مایوس اور دلبرداشتہ کرنا ہے لہذا سب کو بشمول حکومت اور اداروں کو اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عید فطر کو انعام و اکرام لینے اور ماہ مبارک رمضان کو مومنین کے مابین رضائے الہی کے حضول  کا زمینہ قراردیتے ہوئے فرمایا  کہ خدا کے فضل و کرم سے ایرانی عوام ہرسال زیادہ سے زیادہ خدا سے لولگاتے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment