اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

الازہر یونیورسٹی کے اساتید کی حرم امام علی (ع) میں شرفیابی

مصر کے تبلیغی ادارے وجھۃ الحق کے سربراہ ڈاکٹر یوسف الرواب نے کہا: امام علی (ع) کے حرم کی زیارت کا مقصد الازہر یونیورسٹی کے اساتید اور حوزہ علمیہ نجف اشرف و مراجع کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور روابط کی فضا قائم کرنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی دانشگاہ الازہر کے علماء اور اساتید نے امام علی علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور حرم مطہر کے عہدیداروں سے گفتگو کی۔
الازہر کے استاد ڈاکٹر ولید مطر نے حرم مطہر میں نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ ان مقدس مقامات کی زیارت اللہ کا وہ احسان ہے جو ہمارے شامل حال ہوا ہے اور ہم ہمیشہ اس حرم کی زیارت کے متمنی تھے اور خداوند عالم نے یہ مقدس مقامات اس ملک میں قرار دئے ہیں جسے ہم بہت دوست رکھتے ہیں۔
الازہر کے اس عالم دین نے کہا: سرزمین عراق میں پیغمبر اکرم(ص) کے بعد بہترین انسانوں یعنی امام علی(ع)، امام حسین (ع) دیگر ائمہ کی قبریں موجود ہیں اور آج ہم ان پاکیزہ مقامات کی زیارت کے لئے آئے ہیں تاکہ شیعہ برادری کی طرف محبت اور دوستی کا ہاتھ بڑھائیں۔
بعد از آں مصر کے تبلیغی ادارے وجھۃ الحق کے سربراہ ڈاکٹر یوسف الرواب نے کہا: امام علی (ع) کے حرم کی زیارت کا مقصد الازہر یونیورسٹی کے اساتید اور حوزہ علمیہ نجف اشرف و مراجع کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور روابط کی فضا قائم کرنا ہے۔
الرواب نے کہا: اگر آیت اللہ سیستانی کا جہاد کفائی پر مبنی فتویٰ نہ ہوتا تو آج عربوں کے اکثر دار الحکومتوں پر دھشتگردوں یعنی داعش کا قبضہ ہوتا اور اس فتویٰ کی بدولت داعش کو شکست ملی اور عراق کے عوام میں اتحاد اور یکجہتی کی فضا پیدا ہوئی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment