اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

غيبت کے زمانے ميں دين کا تحفظ 2

غيبت کے زمانے ميں دين کا تحفظ 2

جابر بن عبداللہ انصاري رسول خدا (ص) سے پوچھتے ہيں کہ غيبت کے زمانے ميں مۆمنين حجت (عج) سے کيونکر فيضياب ہوسکيں گے؟ اور رسول خدا (ص) نے فرمايا: ہاں! اس خدا کي قسم جس نے مجھے مبعوث فرمايا، لوگ اس سے فيضياب ہونگے اور اس کي ولايت کي نور سے مستفيد ہونگے جس طرح کہ لوگ بادلوں ميں چھپے ہوئے سورج سے فائدہ اٹھاتے ہيں- (2)

اگرچہ ہم نفاذ ولايت کي جزئيات سے بےخبر ہيں ليکن يقيني طور پر يہ ولايت نافذ ہے اور آخري حجت الہي (عج) اپنے فرائض پر عملدرآمد کرتے اور دين کا تحفظ کرتے ہيں- ان فرائض کي انجام دہي کے لئے ظاہري موجودگي ضروري نہيں ہے جيسا کہ اميرالمۆمنين (عج) نے فرمايا:

"زمين کبھي بھي حجت الہي سے خالي نہيں ہے جو خدا کے لئے واضح برہان کے ساتھ قيام کرے ـ يا آشکار اور جاني پہچاني صورت ميں يا يا ہراساں اور نہاں ـ تا کہ اللہ کي حجت باطل نہ ہو اور اس کي نشانيوں کا خاتمہ نہ ہو- (3)

يہاں تک نتيجہ يہ ہوگا کہ سنت الہيہ دين کي بقاء پر استوار ہے اور يہ سنت الہيہ آخري حجت (عج) کي غيبت کے زمانے ميں اس کي ولايت باطني کے ذريعے انجام پاتي ہے- دين کے تحفظ کا دوسرا حصہ نائبين خاص کے ذريعے انجام پاتا ہے-

غيبت صغري کے زمانے ميں ـ جو ستر سال (سنہ 260 ہجري سے 329 ہجري) تک جاري رہي ـ امام (عج) اپنے نائبين خاص کے ذريعے عوام سے مرتبط تھے اور ان ہي کے ذريعے عوام کے سوالات کا جواب ديتے تھے ليکن غيبت صغري غيبت کبري پر منتج ہوئي اور يہ ارتباط و اتصال عادل فقہاء و علماء کے ذريعے برقرار ہوا؛ جيسا کہ امام زمانہ (عج) نے اپنے خط ميں تحرير فرمايا: "اور حوادث واقعہ ميں ہماري احاديث کے راويوں سے رجوع کرو پس وہ تم پر ميري حجت ہيں اور ميں ان پر اللہ کي حجت ہوں---"- (4)

------------------

2- بحار الانوار، ج 52، 93-

3- نهج البلاغه، حکمت 147-

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالمگیریت، تاریخ کا خاتمہ اور مہدویت
عقيدہ مہدويت كا آغاز
علم کلام میں مهدویت کے کون سے مبانی هیں؟
امام مہدی علیہ السلام کا دورِخلافت آئے بغیر ...
اذا قام القائم حکم بالعد ل
انتظار اور فطرت
امام حسین علیہ السلام اورامام زمانہ(عج)کےاصحاب ...
نظریہ رجعت
قرآن اور حضرت امام زمانہ(عج) علیہ السلام
امام مہدی (عج) کی سیرت طیبہ اور ان کےانقلابی ...

 
user comment