کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان کے دورہ اسکردو کے موقع پر کیڈٹ کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت سے مقامی صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی اسکردو آمد پر مقامی میڈیا کو تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شریک ہونے کیلئے پاسز جاری کر دیا گیا تھا، تاہم میڈیا کے نمائندے تقریب میں شرکت کیلئے کیڈٹ کالج اسکردو پہنچنے پر تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کو جاری پاسز پر موجود نمبر پوچھے اور بتایا گیا کہ اس نمبر کے تمام کارڈ رکھنے والے افراد کو تقریب میں داخلے سے روکنے کا حکم دیا ہے۔ جس پر مقامی میڈیا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب سے بائیکاٹ کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس بلایا۔ پریس کلب کے صدر محمد حسین آزاد کی صدارت میں مقامی صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی تقریبات سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو پریس کلب آنے سے روک دیا۔