اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

فلسطینی قوم کو آج بھی بھوک، پیاس، افلاس، اور اقتصادی محاصرے کا سامنا ہے/ سعودی عرب میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت نہیں

فلسطینی قوم کو آج بھی بھوک، پیاس، افلاس، اور اقتصادی محاصرے کا سامنا ہے/ سعودی عرب میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت نہیں

۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے عالمی یوم قدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے فلسطین کی مظلوم قوم کے ساتھ ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کوعالمی یوم القدس کے نام سے موسوم کیا اور اس طرح انھوں نے مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنادیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کی اہمیت کے پیش نظراس پر ہمیشہ توجہ رکھی ہے۔ اس وقت خطے کو سخت اور پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا ہے۔ علاقے میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک کو امریکہ اور اس کے اتحادی حکمرانوں نے بے دردی کے ساتھ کچلنے کی کوشش کی لیکن قوموں کے اندر اس وقت بھی اسلامی بیداری کا جذبہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو آج بھی بھوک ، پیاس ، افلاس ، درد اور سماجی و اقتصادی محاصرے کا سامنا ہے۔ علاقے کے عرب حکمراں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قدموں پر کھربوں ڈالر خرچ کررہے ہیں لیکن ان کی فلسطینی عوام کے آلام اور مصائب پر کوئی توجہ نہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ خطے میں صرف ایران ہی واحد اسلامی ملک ہے جو فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمت کی حقیقی معنوں میں حمایت کررہا ہے لیکن اسے بھی عالمی سامراجی طاقتوں کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹوں اور وہابی تکفیری دہشت گردوں نے ایران کے اندر بد امنی پھیلانے کے سلسلے میں بہت کوشش کی جسے ایران نے ناکام بنا دیا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سعودی عرب میں ایران پر جنگ مسلط کرنے کی ہمت نہیں ،سعودی حکام صرف امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے ایران کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے والی فلسطینی اور لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریکوں پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کئے جاتے ہیں اور ان الزامات میں بھی امریکہ کے ساتھ سعودی عرب پیش پیش ہے سعودی عرب کے حکمرانوں کا اصلی اور بھیانک چہرہ دنیائے اسلام کے سامنے واضح ہوگیا ہے ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد اور نصرت سے اسلامی مزاحمت کو فتح نصیب ہوگی اور یہ اللہ تعالی کا حتمی وعدہ ہے اور اللہ تعالی کے وعدے پر ہمارا مکمل ایمان اور یقین ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment