اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

ایران اور آذربائیجان کے تجارتی تعلقات میں 75 فیصد کا اضافہ

ایران اور آذربائیجان کے تجارتی تعلقات میں 75 فیصد کا اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں تعیینات آذربائیجان کے سفیر بنیاد حسین اف نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تبادلات کے بڑھتے رجحان پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، باکو کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں گزشتہ 4 سالوں میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے يہ بات ايران كے مشرقي صوبے آذربائيجان كے گورنر اسماعيل جبارزادہ سے ملاقات كے دوران كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كا آذربائيجان سے تجارتي روابط كے فروغ كے ساتھ ساتھ ديگر شعبوں ميں بھي پيشرفت ہوئي ہے.

ايران كے ساتھ آذربائيجان كي ثقافتي، تاريخي اور مذہبي گھرے مشتركات كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ ہرماہ ايك ملين كے قريب اذربائيجان كے سياح ايران كا دورہ كرتے ہيں.

انہوں نے ايران كے طبي شعبوں ميں ترقي كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ آذري عوام ايراني ادويات پر بھرپور بھروسہ كرتے ہيں.

انكا مزيد كہنا تھا كہ ايران ميں شاندار طبي سہوليتيں ہونے كي وجہ سے بڑي تعداد علاج اور معالجہ كے لئے ايران كا رخ كرتے ہيں.

آذربائيجاني سفير نے مزيد كہا كہ گذشتہ سالوں ميں ايران اور آذربائيجان كے سرحدي گذرگاہوں سے 5 ہزار تجارتي سامان كےٹرك عبور كرتے تھے اور اب بڑھ كر 15 ہزار ٹركس تك پہنچ گيا ہے.

انہوں نے مشرقي آذربايئجان صوبے كے مركزي شہر تبريز كے بازار كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ہم تبريز تاجروں اور صنعتكاروں سے تعاون كرنے كے لئے تيار ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور آذربائيجان كے ريلي نظام كے بحالي كے بعد ايران اپني تجارتي سامان آذربائيجان كے ذريعہ يورپ برآمد كرسكتے ہيں.

انہوں نے دونوں ہمسايہ ممالك كے نجي شعبوں كو باہمي تعلقات كے فروغ كے لئے كردار ادا كرنے پر زور ديا.

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
مسجد الاقصی کو یہودیوں کے حوالے کرو/ مسجد الاقصی ...
کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !
میر واعظ، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نئی دہلی ...
پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...
کشمیر کی تحریک آزادی میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ

 
user comment