اردو
Wednesday 24th of April 2024
0
نفر 0

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین کا امام خمینی کی برسی پر خطاب

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے امام خمینی رح نے ۲۸ ویں برسی کے موقع پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی (رح) ایک عظیم فقیہ اور فلسفی بھی تھے اور علم تصوف میں بھی آپ کو کمال حاصل تھا۔ لیکن آپ کی شخصیت ان میں سے کسی بھی شعبے تک محدود نہ تھی بلکہ امام خمینی(رح) کی ذات،  وجاھدوا فی اللہ حق جھادہ، جیسی آیات کی مصداق تھی۔ امام خمینی (رح) نمایاں علمی صلاحیتوں کے ساتھ جہاد فی سبیل اللہ کے میدان میں داخل ہوئے اور مجاہدت کا یہ سلسلہ آخری عمرتک جاری رکھا۔ آپ نے ایک ایسی عظیم تحریک کی بنیاد رکھی جس کے نتیجے میں آپ کو صرف ایران، اور عالم اسلام میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بلند مرتبہ حاصل ہوا۔امام خمینی (رح) نے دو عظیم الشان کارنامے انجام دیئے۔ ایک یہ کہ انہوں نے ظالمانہ موروثی شاہی حکومت کا تختہ الٹا  اور دوسرا  یہ کہ اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایک اسلامی حکومت کی بنیاد ڈالی جو صدراسلام کے بعد اسلامی تاریخ میں بے مثال کارنامہ ہے-سید حسین موسوی نے امام خمینی (رح) کے اصول و نظریات کا ذکر کرتے ہوئےکہاکہ ان کا ایک اصول اصل اسلام سے دنیا والوں کو متعارف کرانا اور امریکی اسلام کی نفی تھاآپ نے مزید کہا   کہ امام خمینی (رح) نے ہمیشہ درباری ملاؤں کے اسلام، داعشی اسلام، صیہونزم اور امریکا کے مظالم کے مقابلے میں لاتعلق رہنے والے اسلام نیز بڑی طاقتوں کے کاسہ لیس اسلام کو ہمیشہ مسترد کردیا اور فرمایا کرتے تھے کہ اس طرح کے نام نہاد اسلام کا سرچشمہ ایک ہی ہے ۔

امام خمینی (رح) وعدہ الہی پر ہمیشہ یقین رکھتے تھے، سامراجی طاقتوں پر کبھی بھی اعتماد نہیں کرتے تھے اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ سامراجی طاقتوں کی باتوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ چئیرمین اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان سید حسین موسوی  نے مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت پر مبنی امام خمینی (رح) کے ایک اور اصول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسلامی جمہوریۂ ایران امام خمینی(رح) کے اسی اصول پر کاربند ہے- ہم غزہ کے ظالمانہ محاصرے، یمن کےعوام پر بمباری، بحرینی عوام پر ہونےوالے ظلم، افغانستان اور پاکستان میں امریکا کے جابرانہ  مداخلت کے مخالف  ہیں، دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ فلسطینی عوام کی حمایت  ہر غیرتمند انسان  کا فرض ہے، اور ہم  اس سے دستبردار نہیں ہوں گےسید حسین موسوی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں اتحاد کی اہمیت کی اشد ضرورت ہے  ۔

امام خمینی جو کہ اتحاد بین المسلمین  کے دائی اور بنیاد گذار ہیں ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہم دنیا کو دہشتگردی اور امریکی مظالم سے آزاد کراسکتے ہیں۔آج اگرچہ امام امت ہمارے درمیان نہیں ہے لیکن امام کے افکار و نظریات آج بھی خواب غفلت میں پڑے ہوئے  مسلمانوں کو پکار پکار کر یہ کہہ رہے ہیں کہ مسلمانو! تمہارے تمام مصائب و مشکلات کا حل اسلام اور قرآن کے اندر موجود ہے اگر تم آج بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دینا چاہتے ہو تو قرآن کو عملی میدان میں لے آو۔ یقیناً آج مسلمان جس قدر مظلومانہ اور مایوسی کی زندگی گزار رہے ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ایک طرف مسلمانوں کے اوپر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں کو  دہشت گرد قرار دینے کی مذموم کو ششیں کی جا رہی ہے ۔افغانستان، عراق اور فلسطین،یمن،نائجیریا  کی صورتحال سے کون ناواقف ہے، ایک خونخوار درندے کی شکل میں امریکہ ان ملکوں میں نمودار ہوا اور یہاں کے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں تک کو اپنے ظلم کا نشانہ بنایا لیکن کسی مسلمان کے اندر یہ جرات پیدا نہ ہو سکی کہ وہ آگے بڑھ کر کہے کہ اس دور میں سب سے بڑا دہشت گرد خود امریکہ ہے اور اس کا اپنا وجود انسانیت کی بقاء کے لئے خطرناک اور ضرر رساں ہے۔ امام خمینی تو وہ عظیم مرد مجاہد ہے جنھوں نے ان حالات کے پیدا ہونے سے پہلے ہی پیشن گوئی دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان امریکہ ہے اور اس کے وجود سے عالم اسلام کو خطرات لاحق ہیں۔ لیکن عقل کے کھوٹے مسلمانوں نے اس پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی جس کی سزا آج پوری امت مسلمہ بھگت رہی ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
مسجد الاقصی کو یہودیوں کے حوالے کرو/ مسجد الاقصی ...
کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !
میر واعظ، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نئی دہلی ...
پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...
کشمیر کی تحریک آزادی میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ

 
user comment