اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

بحرین میں جناب زہرا(س) کے یوم شہادت کی عزاداری پر حملہ

بحرین میں جناب زہرا(س) کے یوم شہادت کی عزاداری پر حملہ
بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے برپا ہونے والی ایک مجلس عزاء پر حملہ کر کے مجلس کے تقدس کو پامال کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کے سیکورٹی فورسز نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی ایک مجلس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے عزاداروں پر تشدد کیا ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ، آل سعود کی مدد سے اپنے عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

14 فروری کو انقلاب بحرین کی سالگرہ ہے جس کی وجہ سے آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار جارحانہ اقدامات پر اتر آئے ہیں تاکہ ہر قسم کے حکومت مخالف مظاہروں کا سدباب کیا جاسکے۔

بحرینی عوام  کے خلاف بحرین کی نسل پرست آل خلیفہ حکومت کے اقدامات، جمہوریت کے فقدان، اظہار رائے کی آزادی پر پابندی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے اس ملک میں عوام کی جانب سے مظاہروں کی ایک بڑی لہر جاری ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی جابر و ظالم حکومت انقلابی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی غرض سے عام شہریوں پر مختلف قسم کے مظالم ڈھارہی ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عالم اسلام كے انسائيكلوپیڈيا كی تيسری جلد كا ...
لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...

 
user comment