اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

اہل بیت(ع) عالمی اسملبی کے شعبہ خواتین اور اطفال کی جانب سے بین الاقوامی مقابلے کا اعلان

اہل بیت(ع) عالمی اسملبی کے شعبہ خواتین اور اطفال کی جانب سے بین الاقوامی مقابلے کا اعلان

    ضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ خواتین اور اطفال کی جانب سے ایک بین الاقوامی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ خواتین اور اطفال کی جانب سے ایک بین الاقوامی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اہل بیت اطہار(ع) کی پیروکار غیر ایرانی خواتین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مقابلے کے اعلانیہ کا ترجمہ حسب ذیل ہے:


ایک بین الاقوامی مقابلہ
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا
ہے جس کا موضوع ہے:


"حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کے طرز حیات کو اپنانے کے طریقے"



عزیزان گرامی!
اہلبیت (علیہم السلام) ورلڈ اسمبلی کا شعبۂ خواتین اور اطفال، خاتون دو عالم، صدیقۂ کبریٰ، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے اہلبیت علیہم السلام کی ثقافت کی ترویج و فروغ کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے اور اہلبیت علیہم السلام کی پیروکار غیر ایرانی خواہران کی ثقافتی شرکت کی غرض سے حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی بہتر شناخت کے لیے خواتین کے ایک خصوصی مقابلے کا انعقاد کر رہا ہے۔ بنابرایں تمام خواتین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کر کے اسلامی تعلیمات کے پرفیض و نورانی سرچشمے اور اہلبیت علیہم السلام کے فیض و کرم سے مستفید ہوں۔

مقابلے میں شرکت کے شرائط:
ایران سے باہر رہنے والی اہلبیت علیہم السلام کی پیروکار تمام غیر ایرانی خواتین اس سوال کا جواب دیں:


’’آپ کے ملک کی خواتین میں حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کے طرز حیات کو اپنانے کے طریقے کیا ہو سکتے ہیں؟‘‘


کوشش کیجیے کہ جواب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ کے عملی طریقوں سے ماخوذ ہوں اور کم سے کم A4 سائز کے دو صفحات اور زیادہ سے زیادہ A4 سائز کے دس صفحات میں بیان کیے جائيں۔
جواب بھیجنے کی آخری تاریخ انتیس اسفند 1395یا بیس جمادی الثانی 1438 ہجری قمری بمطابق انیس مارچ 2017 ہے۔

مقابلے میں شرکت کرنے والی خواتین اپنے جوابات اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اس ایڈرس پر ارسال کریں: info@ahl-ul-bayt.org

مقابلے میں شرکت کرنے والے چودہ منتخب افراد کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

منتخب افراد کے ناموں کے اعلان کی تاریخ:
اکیس فروردین 1396 یا تیرہ رجب 1438 ہجری قمری بمطابق دس اپریل2017

یوم ولادت امیر المومنین علی علیہ السلام

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت علی بن ابی طالب (ع) کے بارے میں ابن ابی الحدید ...
آیت تطہیر کا نزول بیت ام سلمہ (ع) میں
ادب و سنت
زیارت حضرت فاطمہ معصومہ قم (ع)
کیوں تشہد میں علی ولی اللہ پڑھنے کی اجازت نہیں؟
عفو اہلبيت (ع)
عہد امیرالمومنین میں امام حسن کی اسلامی خدمات
حضرت امام رضا (ع) کا کلام
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام(حصہ دوم)
حضرت امیر المؤمنین علیہ الصلوٰة والسلام کی والدہ ...

 
user comment