اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

کربلا؛ یوم عاشور کو ۸۰ لاکھ زائرین کی شرکت

کربلائے معلی میں یوم عاشور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں ایک اندازے کے مطابق اسی لاکھ سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔
کربلا؛ یوم عاشور کو ۸۰ لاکھ زائرین کی شرکت
کربلائے معلی میں یوم عاشور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں ایک اندازے کے مطابق اسی لاکھ سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلائے معلی میں یوم عاشور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں ایک اندازے کے مطابق اسی لاکھ سے زائد عزاداروں نے شرکت کی۔

 سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس اور اس کی اطراف کی شاہراہیں عزاداروں سے بھری ہوئی تھیں اور لوگ ماتمی دستوں کی شکل میں بارگاہ حسینی کی جانب رواں دواں رہے۔ بارگاہ حسینی کی انتطامیہ کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کی رات تک اسی لاکھ سے زیادہ عقیدت مند کربلائے معلی پنہچ چکے تھے جبکہ عزاداروں کی کثیر تعداد صبح عاشور بھی کربلائے معلی میں وارد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا کے پچیس ملکوں سے کئی لاکھ زائرین، یوم عاشورہ کی عزاداری میں شرکت کے لیے کربلائے معلی آئے۔ کربلا‌ئے معلی پہنچنے والے غیر ملکی عزاداروں میں ایران، پاکستان اور ہندوستان سے آنے والے زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی اور زمینی راستے سے زائرین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انتظامی ادارے دن رات اپنے کاموں میں مشغول ہیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے کڑی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاحال کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

علامات شیعہ از نظر معصومین علیھم السلام
حدیث غدیر پر علمائے اہلسنت کے اعتراضات اور ان کے ...
دو سوالوں کے جواب اکیسویں فصل
حج کی مادی اور دنیاوی برکتیں
عزاداری امام حسین علیہ السلام
فلسفہ شہادت اور واقعہ کربلا
عید قربان اور جمعہ کی دعا
ملت اسلامیہ کے نوجوانوں کے لیے لمحہ فکر و عمل
پوری دنیا میں محرم کا آغاز، عزاداری کا سلسلہ شروع
بعثت کی حقیقت

 
user comment