اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

اس وقت پنجاب میں شہباز شریف پٹواریوں اور پولیس سے دہشتگردوں کے کام لے رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم

۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے قصور اور اوکاڑہ میں پولیس گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس کی آڑ میں ملت تشیع کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے، ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل ج
اس وقت پنجاب میں شہباز شریف پٹواریوں اور پولیس سے دہشتگردوں کے کام لے رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم

۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے قصور اور اوکاڑہ میں پولیس گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس کی آڑ میں ملت تشیع کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے، ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل جو کہ صوبائی وزیر قانون اور قاتل رانا ثناء اللہ کا بھانجا ہے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے اور اس بار پھر سانحہ ماڈل ٹائون کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں شہباز شریف پٹواریوں اور پولیس سے دہشتگردوں کے کام لے رہا ہے، ہم صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب کو منتبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں کے خلاف کاروائی سے باز آ جائے ورنہ پنجاب حکومت کے خلاف ایسی تحریک شروع کریں گے جسے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ پنجاب حکومت اس وقت یزیدی کردار ادا کر رہی ہے کل رات جب قصور اور اوکاڑہ میں ہم نے پُرامن طور پر دھرنے ختم کیے تو بُزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے ضلعی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہم وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے اس گھنائونے عمل کی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس نہ لیا تو حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔ حکومت نے دیکھ لیا کل پورے پاکستان میںہم نے پُرامن دھرنے دیے ایک پتہ بھی نہیں ہلا لیکن اگر ہمیں مجبور کیا تو حالات یکسر تبدیل ہوسکتے ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

رہبر انقلاب اسلامی: ایرانی نوجوان امریکا اور ...
یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں ایک درجن بچے شہید
حقوق بشر علوي سے حقوق بشر غربي تک
انوکھا احتجاج
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
پاکستان میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
پاکستان؛ کرم ایجنسی میں امام علی(ع) کے یوم شہادت ...
مغربی ممالک افغانستان میں طالبان اور داعش کی مدد ...
داعش سے مقابلہ کر کے ایران بشریت کی سب سے بڑی خدمت ...

 
user comment