اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

صاحبزادہ حامد رضا: کشمیر جل رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلہ میں علماء اہلسنّت نے مسئلہ کشمیر کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا اور ملک بھر میں اہلسنّت کی لاکھوں مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں
صاحبزادہ حامد رضا: کشمیر جل رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلہ میں علماء اہلسنّت نے مسئلہ کشمیر کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا اور ملک بھر میں اہلسنّت کی لاکھوں مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جل رہا ہے اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دے، ہمارے وزیراعظم کی مودی سے دوستی کی وجہ سے کشمیری پاکستان سے مایوس ہو چکے ہیں، مولانا فضل الرحمن پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ناکام اور نااہل چیئرمین ثابت ہوئے ہیں اس لئے مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے الگ کیا جائے۔ سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی ڈاکٹر محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کی شہادت سے کشمیری نوجوانوں کو ولولہ تازہ ملا ہے، کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین سید جواد الحسن کاظمی نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے ریاستی ظلم و جبر سے نجات دلائے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وار کرائمز کا ارتکاب کر رہا ہے، پورا مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر کے صدر مولانا عبدالخالق نقشبندی نے مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حریت پسند دہشتگرد نہیں فریڈم فائٹرز ہیں، پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کیلئے اقدامات کرے، کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا۔

صاحبزادہ حسن رضا نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت سے دوستی اور تجارت نہیں ہو سکتی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کی ہر حد عبور کر لی ہے۔ سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن مولانا اکبر نقشبندی نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا افسوسناک ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں لہراتے پاکستانی پرچم دیکھ کر بوکھلا گیا ہے، پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، بھارت کیخلاف منائے یوم احتجاج کے موقع پر کراچی میں علامہ تنویر الاسلام نقشبندی، گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا، چھانگا مانگا میں ارشد مصطفائی، سمندری میں علامہ حامد سرفراز، پیر محل میں مفتی محمد اکبر رضوی، چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی، میرپور میں مفتی محمد وسیم رضا نے اجتماعات سے خطاب کیا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
مسجد الاقصی کو یہودیوں کے حوالے کرو/ مسجد الاقصی ...
کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !
میر واعظ، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نئی دہلی ...
پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...
کشمیر کی تحریک آزادی میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...

 
user comment