اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

آغا حسن کی قیادت میں یوم القدس کا سب سے بڑا جلوس بڈگام میں برآمد

سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و ارض میں جمعة الوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے اور درجنوں مقامات پر یوم قدس و کشمیر کی مناسبت سے جلوس برآمد کئے گئے۔ اس موقعہ پر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگیں گئی اور ائمہ جمعہ ن
آغا حسن کی قیادت میں یوم القدس کا سب سے بڑا جلوس بڈگام میں برآمد

سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و ارض میں جمعة الوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے اور درجنوں مقامات پر یوم قدس و کشمیر کی مناسبت سے جلوس برآمد کئے گئے۔ اس موقعہ پر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا ئیں مانگیں گئی اور ائمہ جمعہ نے جمعة الوداع کی فضیلت و عظمت اور یوم قدس و کشمیر کی اہمیت بیان کی۔جمعة الوداع کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہواجہاں ہزاروں فرزندان توحید نے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی اقتداءمیں نماز جمعہ ادا کی۔ آغا صاحب نے جمعة الوداع اور یوم قدس و کشمیر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مبارک کے آخری عشرے بالخصوص جمعة الوداع کے دن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاو ¿ں کو لازمی طور پر مستجاب فرماتا ہے۔ آج کے دن جہاں ایک طرف مسلمان خداوند متعال سے اپنی دنیا و آخرت کی سرخروئی کیلئے دست بدعا ہیں وہیں دوسری طرف اپنے مظلوم و محکوم برادران ملت سے اظہار یکجہتی مسلمانوں کا دینی فریضہ اور ظلم و تسلط سے ان کی نجات کیلئے دعا کرنا ایک ایمانی تقاضا ہے۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تنظیم کے اہتمام سے آغا صاحب کی قیادت میں مرکزی امام باڑہ بڈگام سے یوم قدس کا جلوس نکالا گیاجس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ مین چوک بڈگام میں جلوس قدس سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ مظلومین عالم کے تئیں عالمی برادری کی عدم توجہی امن عالم اور انسانیت کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار فلسطینی مملکت کے قیام کے سوا پُرامن مشرقی وسطیٰ کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ اسرائیل اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور مسلمانوں کے قبلہ اول کا وجود مٹانے کا متمنی ہے لیکن فلسطینی عوام کی مزاحمت اسرائیلی عزائم کی راہ میںسب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس تناظر میں مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کا دینی فریضہ ہے۔اسرائیل کے ساتھ بھارت کے روز افزوں قریبی روابط اور اشتراک کو ہندو انتہا پسند قوتوں کے مسلم دشمن ایجنڈے کی ایک کڑی سے تعبیر کرتے ہوئے آغاصاحب نے کہا کہ جبر و تسلط اور توسیع پسندانہ عزائم کے حوالے سے بھارت اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں۔آغا صاحب نے یمنی عوام پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری فضائی جارحیت ، بحرینی عوام پر حکومت آل خلیفہ کے مظالم ، سعودی عربیہ میں اقلیتوں کے خلاف آ ل سعود کی جارحانہ پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کو جنوب ایشیائی خطے کے دیر پا امن و استحکام کی ضمانت قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے واضح کیا کہ بھارت سے مکمل آزادی کے سوا تنازعہ کشمیر کا کوئی بھی متبادل حل نہیں۔ حصول حق خود ارادیت کیلئے کشمیری قوم کی بیش بہا قربانیوں اور استقامت و مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ ریاست کی مسلم شناخت کے خاتمے کیلئے حکومت ہند کے متنازعہ منصوبے اسرائیلی فکر و ذہنیت کے عکاس ہیں جنہیں کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہندو انتہا پسند قوتوں کے ایجنڈے کو عملانے کیلئے کمر بستہ بھارت کی بی جے پی سرکار اپنی ساری توجہ کشمیریوں کی برحق تحریک کے خاتمے اور پاکستان کو زیر کرنے کی طرف مبذول کئے ہوئے ہیں۔ آج تحریک کشمیر اپنی تاریخ کے ایک مشکل اور سنگین آزمائش کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔کشمیری محکوم قوم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں کے تقدس اور رواں جدوجہد کی حفاظت کے تقاضوں کا بھر پور مظاہرہ کرکے بھارت کی تمام سازشوں اور منصوبہ بندیوں کا قلع قمع کریں گے ۔جن دیگر مقامات پر یوم قدس و کشمیر کی مناسبت سے جلوس نکالے گئے ان میں قدیمی امام باڑہ حسن آباد، آستانہ شریف چاڈورہ، جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ ، امام باڑہ گامدو سوناواری، جامع مسجد نوگام،امام باڑہ یاگی پورہ ماگام، امام باڑہ صوفی پورہ پہلگام،مسجد شریف آبی گزر سرینگر وغیرہ شامل ہیں


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر ...
غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
مسجد الاقصی کو یہودیوں کے حوالے کرو/ مسجد الاقصی ...
کانوں پر جُوں تک نہيں رينگتي !
میر واعظ، سید علی گیلانی اور یاسین ملک نئی دہلی ...
پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...
کشمیر کی تحریک آزادی میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق ...

 
user comment