اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

مہدوی ثقافت کو پوری دنیا میں پہچنوانے کی ضرورت ہے

’’مہدوی ثقافت کی توسیع میں حوزہ ہائے علمیہ کا اہم کردار‘‘ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا: مہدوی ثقافت کو وسعت دینے میں تمام اسلامی مدارس اور
مہدوی ثقافت کو پوری دنیا میں پہچنوانے کی ضرورت ہے

’’مہدوی ثقافت کی توسیع میں حوزہ ہائے علمیہ کا اہم کردار‘‘  کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا: مہدوی ثقافت کو وسعت دینے میں تمام اسلامی مدارس اور دانشگاہیں اہم ذمہ داریاں رکھتی ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے مزید کہا: حوزہ ہائے علمیہ جو تبلیغی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہیں مہدویت کے میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے چونکہ مہدویت کی ترویج سے در حقیقت اسلام ناب محمدی کی ترویج ہے۔

انہوں نے مہدویت کے عقیدہ کو اسلامی عقیدہ جانتے ہوئے کہا کہ ہمیں مہدوی ثقافت کو ہمہ گیر طریقے سے پوری دنیا میں پہچنوانا چاہیے اور اس سلسلے میں پائے جانے والے خرفات کو دور کرنا چاہیے۔

آقائے اختری نے مزید کہا: مہدوی ثقافت کو خراب کرنے کے لیے دو طرح کے گروہ اس وقت سرگرم عمل ہیں پہلا گروہ اسلام کے دشمنوں کا ہے جو منجی عالم بشریت کو حقیقت کے برخلاف پہچنواتا ہے اور دوسرا گروہ خود شیعوں کے درمیان موجود ہے جس نے حقیقت میں اسلام کو درک نہیں کیا لیکن جھوٹے دعوؤں سے لوگوں کو منحرف کرتا ہے ان دونوں گروہوں کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ منجی عالم بشریت کے ایام ولادت میں پوری دنیا کے اندر جشن، کانفرسیں اور سیمینار منعقد ہونا چاہیے تاکہ ان کے ذریعے لوگوں کو مہدویت سے آشنا کیا جا سکتے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت
امام مہدی (ع) کے بارے میں علی (ع) کی چالیس حدیثیں
امام ِ زمانہ (عجل اللہ فی فرجہ) کے ساتھ ارتباط کی ...
حضرت زھرا(ع) اور حضرت مہدی(عج)
امام مہدی (عج) احادیث کے آینہ میں
حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام(حصہ سوم)
اخلاص کے معني
علم کی فضیلت ۔قرآن وحدیث کی روشنی میں
حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام
وہابيت اور سرداب کا افسانہ 2

 
user comment