اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

ہندوستان؛ محبوبہ مفتی جموں کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گی

جموں میں سرکاری ذرائع کا کہناہےکہ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی پیرکو وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی جبکہ بی جے پی کے نرمل سنگھ نائب وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے - حل
ہندوستان؛ محبوبہ مفتی جموں کشمیر کی پہلی خاتون وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گی

جموں میں سرکاری ذرائع کا کہناہےکہ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی پیرکو وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی جبکہ بی جے پی کے نرمل سنگھ نائب وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے - حلف برداری کی تقریب پیر کو دن میں گیارہ بجے جموں میں راج بھون میں ہوگی - وزیراعلی اور نائب وزیراعلی کے ساتھ ساتھ ریاستی کابینہ کے وزرا بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے - بتایا جاتاہے کہ محبوبہ مفتی اتوار کو ہی سری نگر سے جموں پہنچ جائیں گی جہاں وزارتوں کی تقسیم اور دیگر معاملات پر پارٹی رہنماؤں اور بی جے پی کے بھی رہنماؤں سے آخری مرحلے کی بات چیت کریں گی - البتہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں کے قلمدانوں کی تقسیم اور حکومت سازی کے تعلق سے سبھی معاملات طے پاچکے ہیں - حکومت سازی کے تعلق سے پی ڈی پی اور بی جے پی پہلے ہی ایک مشترکہ خط ریاست کے گورنراین این ووہرا کو لکھ چکی ہیں - واضح رہے کہ سات جنوری کوہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر کے وزیراعلی مفتی سعید کے انتقال کے بعد سے ریاست میں کوئی باقاعدہ منتخب حکومت نہیں تھی اور مخلوط حکومت کی دوبارہ تشکیل کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا ہوگئے تھے تاہم محبوبہ مفتی اور وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان بائیس مارچ کو ہونےوالی ملاقات کے بعد مخلوط حکومت کی دوبارہ تشکیل کا راستہ صاف ہوگیا


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

الکافی
چھے لوگوں کی شوریٰ( اہل سنت کے مآخذ سے منطقی تحلیل ...
آسيہ
جنت البقیع کا تاریخی تعارف
عمار بن یاسر کے اشعار کیا تھے؟
مشرکینِ مکہ کی مکاریاں
واقعہ فدک
تاریخ اسلام کو دیگر تواریخ پر فضیلت
گروہ ناکثین (بیعت شکن)
ساتواں سبق

 
user comment