اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

عقيدہ مہدويت صد در صد اسلامي ہے

اس ميں کوئي شک نہيں کہ عقيدہ مہدويت خالص اسلامي عقائد ميں سے ايک ہے جس کا اصلي سرچشمہ کتاب وسنت ہيں ا ور تمام مسلمان صدر اسلام سے لے کر آج تک اس سلسلے ميں اتفاق نظر رکھتے ہيں يہاں تک کہ بہت سے علماءومحققين نے ان احاديث کے متواتر ہونے کي تصريح کي ہے اوريہ ايک ايسا عقيدہ ہے جس کي بنياد محکمترين دليل عقلي اور نقلي پر استوار ہے اور تاريخ اسلام کے مطالعہ سے يہ بھي واضح ہوجاتا ہے کہ کسي بھي شيعہ وسني
عقيدہ مہدويت صد در صد اسلامي ہے

 اس ميں کوئي شک نہيں کہ عقيدہ مہدويت خالص اسلامي عقائد ميں سے ايک ہے جس کا اصلي سرچشمہ کتاب وسنت ہيں ا ور تمام مسلمان صدر اسلام سے لے کر آج تک اس سلسلے ميں اتفاق نظر رکھتے ہيں يہاں تک کہ بہت سے علماءومحققين نے ان احاديث کے متواتر ہونے کي تصريح کي ہے اوريہ ايک ايسا عقيدہ ہے جس کي بنياد محکمترين دليل عقلي اور نقلي پر استوار ہے اور تاريخ اسلام کے مطالعہ سے يہ بھي واضح ہوجاتا ہے کہ کسي بھي شيعہ وسني مسلمان نے صدر اسلام سے لے کر آج تک اس عقيدے سے انکار يااس کے بارے ميں شک نہيں کيا ہے، مگر يہ کہ اس آخري صدي ميں کچھ نافہم اوراستعمار کے ايجنٹ اور کچھ لوگ جو مغرب والوں کے پڑوپيگنڈے سے متاثر ہوکر ہر چيز کي مادي نقطہ نگا ہ سے تفسير و تحليل کرتے ہيں ان کج فکر لوگوں نے يہ کوشش کي ہے کہ ايک ايسا راستہ نکاليں جس کے ذريعے قرآن وسنت کے بارے ميں مسلمانوں کے درميان شکوک و شبہات ايجاد کريں-

خدا نخواستہ اگريہ راستہ کھل گيا تو کتاب و سنت سے اعتماد اٹھ جائے گا اور قوانين اسلامي ہوا پرستوں اور بدعت گزاروں کي خواہش کے مطابق تحريف کا شکار ہوجائيں گے-

انصاف سے بتائے اگر ايسي احاديث وروايت جن کے متواتر ہونے پر علماء حديث و رجال و تاريخ نے تصريح کي ہو، سے انکار اوران کے بارے ميں شکوک و شبہات پيدا کريں تو ان احاديث کا کيا ہوگا جو خبر واحد شمار ہوتيں ہيں يہي وجہ ہے کہ دانشمندوں اور علماء اسلام ميں سے ايک گروہ نے منحرفين اور مغرضين کے ان ناپاک عزائم کو درک کرتے ہوئے اِن کے خطرات اور عزائم سے مسلمانوں کو  آگاہ کرنے کے لئے اس منحرف گروہ کي ردّ ميں کتابيں لکھي ہيں اور دور حاضر کے علماء کا بھي يہ فريضہ بنتا ہے کہ منحرفين کے غلط تبلغ سے متاثر ہونے کے بجائے ان کے اصلي چہرے سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کے لئے قلم اٹھائيں اور اسلام کے صحيح عقائد سے مسلمانوں خصوصاً جوانان اسلام کو آگاہ کريں


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام
وہابيت اور سرداب کا افسانہ 2
غيبت و ظہور امام مہدي (عج)
امام مہدی عج کی حکومت اور آپ کے انصار کی خصوصیات
امام زمانہ (عج) کی چالیس حديثیں
حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت
امام مھدي عليہ السلام کي عالمگير عظيم حکومت
حضرت نرجس (س) بادشاہ روم کي بيٹي ہیں
آپ کا اسم گرامی
منتظرين کے فرائض

 
user comment