اردو
Tuesday 23rd of April 2024
0
نفر 0

پاکستان کی شیعہ عسکری تنظیم سپاہ محمد کے مجاہد رہنما کا انتقال

پاکستان کی شیعہ عسکری تنظیم سپاہ محمد کے مجاہد اور مبارز رہنما حجۃ الاسلام علامہ سید غلام رضا نقوی گزشتہ روز ایران میں انتقال کر گئے ہیں۔ علامہ سید غلام رضا نقو
پاکستان کی شیعہ عسکری تنظیم سپاہ محمد کے مجاہد رہنما کا انتقال

پاکستان کی شیعہ عسکری تنظیم سپاہ محمد کے مجاہد اور مبارز رہنما حجۃ الاسلام علامہ سید غلام رضا نقوی گزشتہ روز ایران میں انتقال کر گئے ہیں۔

علامہ سید غلام رضا نقوی جو امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لیے مشہد مقدس گئے ہوئے تھے علالت کی وجہ سے گزشتہ روز اس دار فانی سے گزر گئے۔

سید غلام رضا نقوی کو پاکستان میں سپاہ صحابہ کے رہبروں کے قتل کے جھوٹے الزام میں اٹھاراں سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند رکھا اور آخرکار ان پر قتل کیس ثابت نہ ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت ۱۹۹۶ میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور ۲۰۱۴ میں ان کی گرفتاری کو غیر قانونی اعلان کیا گیا۔

پاکستان میں تکفیری دھشتگرد ٹولوں کو وجود میں لائے جانے اور شیعوں کے قتل عام کا سلسلہ شروع کرنے کے بعد شیعوں نے اپنے دفاع کی خاطر سپاہ محمد کو تشکیل دیا جو ایک سیاسی اور شیعہ مزاحمت تنظیم تھی۔

اٹھاراں سال جیل میں رکھنے کے بعد جب علامہ رضا تقوی کو رہا کیا گیا اور ان سے میڈیا نے انٹرویو لیا تو انہوں نے یہی کہا کہ ہمارا دین صلح اور بھائی چارگی کا دین ہے لیکن جب تکفیری ٹولے شیعہ مسلمانوں کے قتل پر کمر بستہ ہو جائیں گے، ہماری عزاداریوں کو  نشانہ بنائیں گے تو ہمیں مجبور ہو کر اپنا دفاع کرنا پڑے گا لہذا ہم نے سپاہ محمد کو جنم دیا۔

انہوں نے اپنی عمر کے اٹھاراں برس جیل میں گزارنے کے بارے میں کہا: اگر شیعہ ہونا جرم ہے تو میں اس جرم کا اعتراف کرتا ہوں یہ وہ چیز ہے جس کے لیے ہم پیدا ہوئے ہیں۔ یہ وہ کام ہے جو ہمیں آخری سانس تک انجام دینا ہے۔

پاکستان کی سپاہ محمد کے رہنما اس ملک میں شیعہ سنی کشیدگی کی وجہ باہر کی ایجنسیاں جانتے تھے اور اس بات کے قائل تھے کہ مغربی حکومتیں پاکستان میں تکفیری ٹولوں کی مالی حمایت کرتی ہیں تا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور کشیدگی جاری رکھیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

انيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں قرآن كريم ...
پوری طاقت سے مکتب اہل بیت (ع) کا تحفظ کرنا چاہئے
قدس شہر میں تاریخی ناموں کی تبدیلی؛ صہیونیوں کی ...
خصوصی رپورٹ: اہم شیعہ شخصیات، کالعدم دہشت گرد ...
افغانستان میں طالبان کا حملہ، گیارہ پولیس اہلکار ...
نریندر مودی نے گجراتی مسلمانوں کے قتل عام کا حکم ...
اسلام مخالف ريلی میں وايلڈرز كی شركت
اسلام کو خطرہ قرار دے کر ویٹی کن بھی اسلام اور ...
فرانس ؛ پوليس نے مسجد كی بے حرمتی كے الزام میں چند ...
البانیہ میں اسلامی علوم يونيورسٹی كی تاسيس

 
user comment