اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

اسلامي انقلاب نے اسلامي نظريہ ديا

نتيجه اسلامي انقلاب اور اسلامي بيداري نے اسلامي انقلاب کے دو نمونوں حجاب اور سياست و دين کے ايک ہونے کي تحقيق کو دنيا ميں مقابلہ کرنے کے واحد راستہ کے طور پر تخليق يا زندہ کيا ہے - مجبوري کے طور پر يا ضرورت کے تحت اس راستے پر فوجي اقدامات بھي اٹھاۓ جا سکتے ہيں - يہ مسئلہ ظاہر کرتا ہے کہ انساني فطرت سے باہمي يکسانيت کي بناء پ
اسلامي انقلاب  نے اسلامي نظريہ ديا

نتيجه

اسلامي انقلاب اور اسلامي بيداري نے  اسلامي انقلاب کے دو نمونوں  حجاب اور سياست و دين کے ايک ہونے  کي تحقيق  کو  دنيا ميں مقابلہ کرنے کے واحد راستہ کے طور پر تخليق يا زندہ کيا ہے - مجبوري کے طور پر يا ضرورت کے تحت اس راستے پر فوجي اقدامات بھي اٹھاۓ جا سکتے ہيں - يہ مسئلہ ظاہر کرتا ہے کہ انساني فطرت سے باہمي يکسانيت کي بناء پر اسلامي ارزش کو وسعت کے ليۓ صرف ايک احياء کنندہ کي ضرورت ہوتي ہے  البتہ اسلامي انقلاب کے نتيجے ميں  پڑنے والے اثرات اور ثمرات نے  باقي ممالک کي نسبت اسلامي ممالک  پر زيادہ اثرات چھوڑے ہيں  اور اسلامي ممالک ميں اسلامي انقلاب کي آئيڈيالوجي زيادہ پھلي پھولي ہے -  اس ميں کوئي شک نہيں کہ اس کي ايک وجہ اسلام کے بنيادي عنصر کا شامل ہونا اور اسلامي ايران  و اسلامي ممالک ميں پائي جانے والي مشترک روايات  ہيں  جيسے لبنان اور فسلطين -

الف- حزب اللہ  بڑي شدت سے امام خميني رح سے متاثر تھي اور  رہبر مقام معظم   کي رہنمائي اسے حاصل تھي -  حقيقت ميں اسلامي انقلاب کے بيروني سطح پر واضح اثرات کو حزب اللہ کي شکل  اور وجود ميں ديکھا جا سکتا ہے -  اسلامي انقلاب نے اس شدت کے ساتھ حزب اللہ پر اپنے اثرات کيوں مرتب کيۓ ہيں ؟ اس سوال کے جواب ميں اس بحث پر نظر دوڑاتے ہيں -

ايرانيوں اور لبنانيوں کے درميان بہت ساري باتيں مشترک پائي جاتي ہيں مثلا علماء و مردم جبل عامل کے صفوي دور ميں باہمي تعلقات - سياسي ، معاشي ، ثقافتي فعاليت  اور ايراني امام موسي صدر کے رہبر شيعيان لبنان کے روحاني پيشوا ،اس کے اعلي کارنامے جيسے تحريک امل  اور لبنان ميں شيعہ آبادي کي کثرت ، اسرائيل جيسا مشترک دشمن ، اسرائيل کا جنوبي لبنان پر حملہ ، انسان دوستي کي بنياد پر اسلامي جمہوريہ ايران کي جنبوبي لبنان کے محروم لوگوں کي مدد ، لبنان کے لوگوں کي ايران کي طرف مہاجرت اور دائمي سکونت وغيرہ وغيرہ - يہ باہمي روابط باعث بنے ہيں کہ کسي بھي دوسري جگہ کي نسبت لبنان ميں اسلامي انقلاب اپنے زيادہ اثرات مرتب کرے - يہ اثرات مختلف سطح پر قابل مشاہدہ ہيں - ثقافتي لحاظ سے اگر ديکھا جاۓ تو آپ کو لبنان کے مختلف حصوں ميں امام خميني رح کي تصاوير آويزاں نظر آئيں گي -  ديواروں پر ان شھداء کي تصاوير نظر آئيں گي جنہوں نے  ايران کے دشمن  امريکہ اور اسرائيل کے خلاف لڑتے ہوۓ اپني جانوں کے نذرانے پيش کيۓ -  وہاں کے مرد ظاہري طور پر اسلامي رنگ ميں ڈھلے نظر آئيں گے اور وہاں کي خواتين حجاب پہنتي ہيں اور عوامي مقامات پر خواتين کے ليۓ مردوں سے الگ جگہ کا انتظام کيا جاتا ہے  اور لبنان کے لوگ ايک انقلابي اور اسلامي حکومت کي حيثيت سے ايران کي حمايت کرتے ہيں -  (44)


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

اہم شیعہ تفاسیر کا تعارف
اردو زبان میں مجلہ ’’نوائے علم‘‘ کا نیا شمارہ ...
آٹھ شوال اہل بیت(ع) کی مصیبت اور تاریخ اسلام کا ...
انسان، صحیفہ سجادیہ کی روشنی میں
نجف اشرف
اذان میں أشھد أن علیًّا ولی اللّہ
انقلاب حسینی کے اثرات وبرکات
اذان ومؤذن کی فضیلت
ہماری زندگی میں صبر اور شکر کی اہمیت
نیکی اور بدی کی تعریف

 
user comment