اردو
Friday 26th of April 2024
0
نفر 0

دمشق کے علاقے زینبیہ میں تین بم دھماکے 155 افراد شہید اور زخمی

دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ کے محلے کوع السودان میں ہوئے تین بم دھماکوں میں 155 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع ابلاغ نے دمشق کے علاقے زینبیہ میں دھشتگردانہ دھماکہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مضافا
دمشق کے علاقے زینبیہ میں تین بم دھماکے 155 افراد شہید اور زخمی
دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ کے محلے کوع السودان میں ہوئے تین بم دھماکوں میں 155 افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع ابلاغ نے دمشق کے علاقے زینبیہ میں دھشتگردانہ دھماکہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مضافات میں سیدہ زینب کے علاقے کے قریب واقع کوع سوڈان علاقے میں کار بم کے ذریعے کئے گئے دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکہ کار میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے کیا گیا۔
اس ملک کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پہلے ایک کار بم دھماکہ ہوا اور اس کے بعد جب لوگ اس محل دھماکہ پر جمع ہوئے تو دو خود کش حملہ آوروں نے دو مزید دھماکے کر دئے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے دمشق کے علاقے زینبیہ میں ہوئے تین بم دھماکوں کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کوع السودان‘‘ محلے میں ہوئے مسلسل تین بم دھماکوں میں 45 افراد شہید جبکہ 110 زخمی ہوئے ہیں۔
دھشتگرد ٹولے داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ حمص کے دو شیعہ نشین علاقوں میں بھی کئے گئے دو بم دھماکوں کے باعث 32 افراد شہید اور 90 زخمی ہوئے تھے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لیبیا کے شہر طرابلس میں 3 زوردار بم دھماکے، کئی ...
فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ ...
شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد ...
بنگلہ ديش؛ اسلام كی توہين كرنے والے مصنف كی ...
صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...

 
user comment