اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی: وہابی تکفیری فکر، اسلام کے لئے مہلک اور خطرناک وائرس

کی رپورٹ کے مطابق قم میں وہابی تکفیری گروہوں کے عالمی خطرے پر مبنی سمینار سے خطاب میں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے وہابی تکفیری فکر کو اسلام کے لئے مہلک اور خطرناک وائرس قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی تکفیریوں کے گھناؤنے
آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی: وہابی تکفیری فکر، اسلام کے لئے مہلک اور خطرناک وائرس

کی رپورٹ کے مطابق قم میں وہابی تکفیری گروہوں کے عالمی خطرے پر مبنی سمینار سے خطاب میں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے وہابی تکفیری فکر کو اسلام کے لئے مہلک اور خطرناک وائرس قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی تکفیریوں کے گھناؤنے اقدامات کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں اور شیعوں اور سنیوں کو ملکر وہابی تکفیریوں کی گمراہ اور مجرمانہ فکرکا مقابلہ کرنا چاہیے۔

اس سمینار میں لبنان ، شام، سینیگال، پاکستان،مصر ، عراق ، افغانستان ، ہندوستان یمن ، بحرین ، کویت ، عمان ، سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے سنی اور شیعہ علماء و دانشوروں نے شرکت کی ۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وہابی تکفیریوں کی جانب سے اسلامی ممالک میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے بہیمانہ اور سفاکانہ اقدامات کو غیر اسلامی، غیر انسانی اور غیر اخلاقی قراردیتے ہوئے کہا وہابی تکفیری گروپس جاہل اور نادان گروپس ہیں ان میں فہم و شعور کا فقدان ہے وہابی تکفیری گروہ عالمی سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ اور آلہ کار ہیں جو رحمۃ للعالمین (ص) کے دین کو اپنے ناپاک عزائم کے ذریعہ بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کررہے ہیں انھوں نے عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں پر زوردیا کہ وہ متحد ہو کر اور ملکر وہابی تکفیری گروپس کا مقابلہ کریں کیونکہ وہابی تکفیری گروپس کے افکار غیر اسلامی اور غیر انسانی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں وہابی تکفیری فکر کے بارے میں جوانوں کو آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ اس منحرف فکر کا شکار نہ ہوں۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ وہابی تکفیری اسلام کو زبردست نقصان پہنچا رہے ہیں جس کا ہم تصور نہیں کرسکتے ہیں وہابی تکفیریوں کی فکر کفار قریش کے افکار اور بنی امیہ کے افکار پر مشتمل ہے اور کفار قریش اور بنی امیہ کی فکر کو وہ اسلام کے نام پر دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلام کے لئے وہابی تکفیری فکر مہلک اورخطرناک وائرس کی مانند ہے اور اس خطرناک وائرس کا شیعہ اور سنی کو متحد ہوکر اور ملکر مقابلہ کرنا چاہیے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ وہابی صرف شیعوں کے دشمن نہیں بلکہ وہ ہر اس فرد اورمذہب کے دشمن ہیں جو ان کی فکر کو نہیں مانتا وہ اولیاء خدا کے دشمن ہیں وہ عملی طور پر پیغمبر اسلام کے دشمن ہیں وہ یا رسول اللہ (ص) کے منکر ہیں، وہابی تکفیریوں کی افکار خرافات اور انحرافات پر مبنی ہیں لہذآ تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے اور وہ وہابیوں کی منحرف فکر کا ملکر مقابلہ کریں۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے سعودی عرب کے وہابی ملاؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی غلط اور منحرف افکار کو ترک کرکے توبہ کریں اپنی گمراہ اور ضالہ کتب کو مٹا دیں ، اسلام و مسلمانوں کے خلاف اپنی گنھاؤنی سازشیں بند کردیں اور اسلام کی آغوش میں واپس آجائیں ورنہ مسلمان انھیں رحمۃ للعالمین (ص) کے مقدس اور پاک دین کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کے ناپاک وجود سے حرمین شریفین کو پاک کرکے دم لیں گے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment