اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

ہندوستان؛ سرینگر میں نائجیریا قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کشمیر میں نائجیریا قتل عام اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی مسلسل حراست کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نائجیریا قتل عام اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی مسلسل حراست کے
ہندوستان؛ سرینگر میں نائجیریا قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
کشمیر میں نائجیریا قتل عام اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی مسلسل حراست کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نائجیریا قتل عام اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی مسلسل حراست کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔حالیہ دنوں نائجیریا میں سینکڑوں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کے خلاف جہاں دنیا بھر میں احتجاجی لہر جاری ہے وہاں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر بھر میں اس سلسلے میں احتجاجی جلوس برآمد ہورہے ہیں ۔

سرینگر سے ابنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس شہر کے حسن آباد رعناواری علاقے میں اس سلسلے میں ایک احتجاجی ریلی بر آمد ہوئی جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شامل نوجوانوں نے نائجیرین آرمی کے خلاف اور آیت اللہ شیخ ابراہیم کی حمایت میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ ادھر وسطی کشمیر کے بڈگام شہر میں بھی ایک بڑا احتجاجی جلوس بر آمد ہوا جس میں لوگوں نے نائجیریا میں ہوئے سینکڑوں شہداء کے حق میں نعرے بلند کئے اور امریکہ و اسرائیل سمیت نائجیریا حکومت کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ شمالی کشمیر کے ماگام قصبہ میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نائجیریا میں قتل ہوئے شیعوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دریں اثناء کشمیر کے قلب میں واقع لال چوک سرینگر کے پریس کلب میں نوجوانوں نے منفرد انداز میں نائجیریا واقعہ میں شہید ہوئے بے گناہ انسانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ کشمیر اور کرگل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پریس کالونی سرینگر میں ایک خاموش احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا جس میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بیٹھ کر شرکت کی۔اس موقع پر نوجوانوں نے نائجیریا میں سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے پر بین الاقوامی میڈیا کی مذمت کی اور ان کے دوہری پالیسیوں پر اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ خاموش احتجاج میں شامل نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اُٹھا رکھے تھے جن پر نائجیریا حکومت اور آرمی کے خلاف اور شیخ ابراہیم زاکزاکی کی حمایت میں نعرے درج تھے ۔اس موقع پر ایک نوجوانوں نے نائجیریا قتل عام پر بین الاقوامی میڈیا اور حقوق انسانی سے وابستہ نام نہاد اداروں کی خاموشی کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کی۔ خاموش احتجاج میں شامل نوجوانوں نے نائجیریا میں شہید ہونے والے سینکروں بے گناہ انسانوں کے حق میں دعاء بھی کی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد
امریکہ میں ایک مسجد کی تعمیر پر پابندی

 
user comment