اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

دشمن شناسي

حضور اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي سيرت کا ايک اہم پہلو يہ ہے کہ آپ اپنے تمام دشمنوں کو برابر نہيں سمجھتے تھے- بعض افراد کو آنحضرت (ص) سے حد درجہ دشمني تھي ليکن اگر آپ (ص) مشاہدہ فرماتے تھے کہ ان کي دشمني سے کوئي خاص خطرہ نہيں ہے تو ان کے خلاف سخت رويہ اختيار نہيں کرتے تھے- اس کے برخلاف بعض ايسے تھے جو خطرناک عزائم رکھتے تھے، حضور (ص)بھي ان پر نظر رکھتے تھے- ''عبد اللہ ابن ابي'' کو ہي لے ليجئے، يہ شخص منافقوں کا سردار تھا، نت نئي سازشيں بھي رچا کرتا تھا ليکن چونکہ سرور کائنات (ص) اس پر نظر ر
 دشمن شناسي

حضور اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي سيرت کا ايک اہم پہلو يہ ہے کہ آپ اپنے تمام دشمنوں کو برابر نہيں سمجھتے تھے- بعض افراد کو آنحضرت (ص) سے حد درجہ دشمني تھي ليکن اگر آپ (ص) مشاہدہ فرماتے تھے کہ ان کي دشمني سے کوئي خاص خطرہ نہيں ہے تو ان کے خلاف سخت رويہ اختيار نہيں کرتے تھے- اس کے برخلاف بعض ايسے تھے جو خطرناک عزائم رکھتے تھے، حضور (ص)بھي ان پر نظر رکھتے تھے- ''عبد اللہ ابن ابي'' کو ہي لے ليجئے، يہ شخص منافقوں کا سردار تھا، نت نئي سازشيں بھي رچا کرتا تھا ليکن چونکہ سرور کائنات (ص) اس پر نظر رکھے ہوئے تھے لہٰذا کوئي سخت رويہ اختيار نہيں کرتے تہے، جب تک آپ (ص) مدينہ ميں حيات رہے وہ بھي اسي مدينہ ميں رہا- اس طرح کے دشمنوں سے حکومت اور اسلامي معاشرہ کو کوئي خاص خطرہ لاحق نہيں تھا- ہاں! اگر کسي دشمن سے بڑے خطرے کا امکان ہوتا تو حضور (ص) انتہائي سخت رويہ اختيار فرماتے تھے- مہر و محبت، رحم و کرم اور عفو و گذشت جيسے اعليٰ صفات کے حامل پيغمبر خدا (ص)  نے جب اہم خطرہ محسوس فرمايا تو بني قريظہ کے خائنوں کو جن کي تعداد کئي سو تہي ايک ہي دن ميں تہ تيغ کرنے کا حکم ديا، بني نظير اور بني قينقاع کو شہر بدر کيا اور خيبر فتح کيا، آپ (ص) نے ايسا اس لئے کيا کہ يہ خطرناک دشمن تھے، حضور (ص) ابتدائي ايام ميں ان کے ساتھ بڑي مہرباني اور لطف و کرم کے ساتھ پيش آئے ليکن انہوں نے خيانت کي، دھوکہ ديا، سازشيں رچيں، دھمکياں ديں- رسول اکرم (ص) نے عبد اللہ ابن ابي کي منافقتوں کو تحمل فرمايا، مدينہ ميں بسنے والے يہوديوں کو برداشت کيا، پناہ ميں آنے والے بے ضرر قرشيوں پر مہربان رہے، فتح مکہ کے وقت ابوسفيان جيسے افراد کو بھي بخش ديا ليکن ان خطرناک اور غير قابل اطمينان دشمنوں کو سر کچل کے رکہ ديا-


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پیام عرفانی قیام امام حسین علیہ السلام
امام جعفر صادق (ع) کی حدیثیں امام زمانہ (عج) کی شان ...
امام حسين(ع) کا وصيت نامه
قرآن کی نظر میں جوان
حضرت محمد بن الحسن (عج)
امام حسین علیہ السلام کے مصائب
شہادت امیرالمومنین حضرت علی مرتضی علیہ السلام
روزہ کی اہمیت کے متعلق نبی اکرم (ص) کی چند احادیث
حضرت علی بن ابی طالب (ع) کے بارے میں ابن ابی الحدید ...
آیت تطہیر کا نزول بیت ام سلمہ (ع) میں

 
user comment