اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام

امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت محمدیہ کی چودھویںاورسلک امامت علویہ کی بارھویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون تھیں۔
حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام

امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت محمدیہ کی چودھویںاورسلک امامت علویہ کی بارھویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون تھیں۔  

آپ اپنے آباوٴاجدادکی طرح امام منصوص ،معصوم ،اعلم زمانہ اورافضل کا ئنات ہیں ۔آپ بچپن ہی میں علم وحکمت سے بھرپور تھے۔ (صواعق محرقہ ۲۴۱ ) آپ کو پانچ سال کی عمرمیں وےسی ہی حکمت دے دی گئی تھی ،جیسی حضرت یحیی کو ملی تھی اورآپ بطن مادرمیں اسی طرح امام قرارد ئیے گئے تھے،جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام نبی قرارپائے تھے۔(کشف الغمہ ص ۱۳۰ ) آپ انبیاء سے بہترہیں ۔(اسعاف الراغبین ص ۱۲۸) آپ کے متعلق حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بے شمار پیشین گوئیاں فرمائی ہیں اوراس کی وضاحت کی ہے کہ آپ حضور کی عترت اور حضرت فاطمة الزہرا کی اولاد سے ہوں گے۔ ملاحظہ ہو جامع صغیر سیوطی ص۱۶۰ طبع مصر و مسند احمدبن حنبل جلد۱ ص ۸۴ طبع مصر و کنوز الحقائق ص۱۲۲ و مستدرک جلد۴ ص ۵۲۰ و مشکوة شریف ) آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی کا ظہور آخر زمانہ میں ہوگا ۔اور حضرت عیسی ان کے پیچھے نماز پڑھیں گے ۔ملاحظہ ہو صحیح بخاری پ۱۴ ص۳۹۹ و صحیح مسلم جلد۲ ص ۹۵ صحیح ترمذی ص ۲۷۰ و صحیح ابو داؤد جلد۲ ص۲۱۰ و صحیح ابن ماجہ ص۳۴ وص ۳۰۹ و جامع صغیر ص۱۳۴ و کنوز الحقائق ص۹۰) آپ نے یہ بھی کہا ہے کہ امام مہدی میرے خلیفہ کی حیثیت سے ظہورکریں گے اور  ختم الدین بہ کما فتح بنا  جس طرح میرے ذریعہ سے دین اسلام کا آغاز ہوا ۔ اسی طرح ان کے ذریعہ سے مہر اختتام لگا دی جائے گی ۔ ملاحظہ ہو کنوز الحقائق ص۲۰۹ آپ نے اس کی بھی وضاحت فرمائی ہے کہ امام مہدی کا اصل نام میرے نام کی طرح محمد اورکنیت میری کنیت کی طرح  ابوالقاسم ہو گی وہ جب ظہور کریں گے تو ساری دنیا کو عدل و انصاف سے اسی طرح پر کردیں گے جس طرح وہ اس وقت ظلم و جور سے بھری ہوگی ۔ ملاحظہ ہو جامع صغیر ص۱۰۴ و مستدرک امام حاکم ص ۴۲۲ و ۴۱۵ ظہور کے بعد ان کی فورا بیعت کرنی چاہیے کیونکہ وہ خدا کے خلیفہ ہوں گے ۔ (سنن ابن ماجہ اردوص۲۶۱ طبع کراچی ۱۳۷۷ھ) ۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت امام مہدی کی معرفت کی ضرورت
امام مہدی (ع) کے بارے میں علی (ع) کی چالیس حدیثیں
امام ِ زمانہ (عجل اللہ فی فرجہ) کے ساتھ ارتباط کی ...
حضرت زھرا(ع) اور حضرت مہدی(عج)
امام مہدی (عج) احادیث کے آینہ میں
حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام(حصہ سوم)
اخلاص کے معني
علم کی فضیلت ۔قرآن وحدیث کی روشنی میں
حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام
وہابيت اور سرداب کا افسانہ 2

 
user comment