اردو
Monday 25th of October 2021
157
0
نفر 0
0% این مطلب را پسندیده اند

حقیقت عصمت

ھر صاحب عقل پر یہ بات واضح ھے کہ نبی چونکہ پیغامات الٰھی کولوگوں تک پهونچاتا ھے اور ان کے سامنے دینی احکامات پیش کرتا ھے لہٰذا اس کی باتوں پراس وقت یقین کیا جا سکتا ھے جب وہ صادق هو اور بھول چوک اور خطا وغلطی سے پاک هو، اور ھر طرح کی معصیت وگناہ سے دور هو ،نیز خدا کی مکمل طریقہ سے اطاعت کرتا هو،تاکہ (یقینی اور قطعی طور پر ) ان تمام چیزوں سے پاک ومنزہ هو جو اس کے اقوال، اعمال اور دیگر امور میں باعثِ شک بنتے هوں۔ چنانچہ اسی چیز کو علماء علم کلام”عصمت “ کہتے ھیں۔ اس بنا پر عصمت کے معنی ایک ایسی د
حقیقت عصمت
 

ھر صاحب عقل پر یہ بات واضح ھے کہ نبی چونکہ پیغامات الٰھی کولوگوں تک پهونچاتا ھے اور ان کے سامنے دینی احکامات پیش کرتا ھے لہٰذا اس کی باتوں پراس وقت یقین کیا جا سکتا ھے جب وہ صادق هو اور بھول چوک اور خطا وغلطی سے پاک هو، اور ھر طرح کی معصیت وگناہ سے دور هو ،نیز خدا کی مکمل طریقہ سے اطاعت کرتا هو،تاکہ (یقینی اور قطعی طور پر ) ان تمام چیزوں سے پاک ومنزہ هو جو اس کے اقوال، اعمال اور دیگر امور میں باعثِ شک بنتے هوں۔

چنانچہ اسی چیز کو علماء علم کلام”عصمت “ کہتے ھیں۔

اس بنا پر عصمت کے معنی ایک ایسی داخلی طاقت ھے جو نبی کو ترکِ طاعت، فعل معصیت اور بری باتوں سے روکتی ھے۔

انبیاء  (ع) کی عمومی زندگی کی معرفت کے بعد انسان اس نتیجہ پر پهونچ جاتا ھے کہ نبی کے لئے صاحب عصمت هونا ضروری ھے اور ھمارے لئے انبیاء کی عصمت پر یقین رکھنا واجب ھے، چنانچہ شیعہ حضرات انبیاء (ع) کی عصمت کی ضرورت پر زیادہ اصرار کرتے ھیں اور اسلامی فرقوں میں صرف ھمارا واحد مذھب ھے جو انبیاء (ع) کی عصمت کا قائل ھے چونکہ دوسرے اسلامی فرقے انبیاء (ع) کی عصمت مطلقہ کو ضروری نھیں سمجھتے، جبکہ فرقہٴ معتزلہ اگرچہ انبیاء (ع) کو گناہِ کبیرہ سے معصوم مانتا ھے لیکن ان کے لئے گناہ صغیرہ کو جائز جانتا ھے البتہ ایسے گناہِ صغیرہ جو فقط ثواب کو کم کرتے ھیں لیکن باعث عذاب نھیں هوتے۔

اور چونکہ مسئلہ واضح ھے لہٰذا اس میں زیادہ گفتگو اور دلیل کی کوئی ضرورت نھیں کیونکہ خود انسان کا وجدان اور دل اس بات کی گواھی دیتا ھے کہ وہ نبی جو خطا وغلطی کرتا هو اور معصیت وگناہ کا مرتکب هوتا هو اس صورت میں کوئی بھی انسان اس کی اطاعت وپیروی نھیں کرے گا اور نہ ھی اس کے قول وفعل او رامر ونھی کو قبول کرے گا


source : tebyan
157
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

وجوب تقيہ کے موارد اوراس کا فلسفہ
تقیہ کتاب وسنت میں
موت کی ماہیت
کیا حکمت اور علم میں کوئی فرق هے؟
خدا كی بارگاہ میں مناجات كافلسفہ
خدا کا خالق کوں؟
ظاہری اختلاف
۔دین کے پیشواؤں کے کلمات میں کمال کا دارومدار عقل ...
اس روایت کے کیا معنی ہیں کہ: " جس نے اپنے نفس کو پہچانا ...
مختصر شیعہ اثنا عشری عقائد

 
user comment