اردو
Tuesday 23rd of April 2024
0
نفر 0

واقعہ کربلا کے پس پردہ عوامل

کيا حالات پيش آئے تھے کہ کربلا کا واقعہ رونما ہوا؟ کربلاسے حاصل کي جانے والي عبرتيں يہ ہيں کہ انسان غور وفکر کرے کہ وہ اسلامي معاشرہ کہ جس کي سربراہي پيغمبر خدا (ص) جيسي ايک غير معمولي ہستي کے پاس تھي اور آپ (ص) نے دس سال تک انساني توان و طاقت سے مافوق اپني قدرت اور وحي الٰہي کے بحر بيکراں سے متصل ہوتے ہوئے اور بے مثل و نظير اور بے انتہا حکمت کے ساتھ دس سا
واقعہ کربلا کے پس پردہ عوامل

کيا حالات پيش آئے تھے کہ کربلا کا واقعہ رونما ہوا؟

کربلاسے حاصل کي جانے والي عبرتيں يہ ہيں کہ انسان غور وفکر کرے کہ وہ اسلامي معاشرہ کہ جس کي سربراہي پيغمبر خدا (ص) جيسي ايک غير معمولي ہستي کے پاس تھي اور آپ (ص) نے دس سال تک انساني توان و طاقت سے مافوق اپني قدرت اور وحي الٰہي کے بحر بيکراں سے متصل ہوتے ہوئے اور بے مثل و نظير اور بے انتہا حکمت کے ساتھ دس سال تک اُس معاشرے کي راہنمائي فرمائي- آپ(ص) کے کچھ عرصے (پچيس سال) بعد ہي امير المومنين حضرت علي نے اُسي معاشرے پر حکومت کي اور مدينہ اور کوفہ کو بالترتيب اپني حکومت کا مرکز قرار ديا- اُس وقت وہ کيا حادثہ وقوع پذير ہوا تھا اور بيماري کاکون سا جرثومہ اُس معاشرے کے بدن ميں سرايت کر گيا تھا کہ حضرت ختمي مرتبت (ص) کے وصال کے نصف صدي اور امير المومنين کي شہادت کے بيس سال بعد ہي اِسي معاشرے اور اِنہي لوگوں کے درميان حسين ابن علي جيسي عظيم المرتبت ہستي کو اُس دردناک طريقے سے شہيد کرديا جاتا ہے؟!

آخر وہ کون سے علل و اسباب تھے کہ جس کے باعث اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا؟ يہ کوئي بے نام و نشان اور گمنام ہستي نہيں تھي بلکہ يہ اپنے بچپنے ميں ايسا بچہ تھا کہ جسے پيغمبر اکرم (ص) اپني آغوش ميں ليتے تھے اوراُس کے ساتھ منبر پر تشريف لے کر اصحاب1 سے گفتگو فرماتے تھے-

وہ ايک ايسا فرزند تھا کہ جس کے بارے ميں خدا کے رسول (ص) نے يہ فرمايا کہ ’’حُسَينُ مِنِّي وَاَنَا مِنَ الحُسِينِ‘‘،’’حسين مجھے سے ہے اور ميں حسين سے ہوں‘‘ اور اِن پسر وپدر کے درميان ايک مضبوط رشتہ اور رابطہ قائم تھا- يہ ايک ايسافرزند تھا کہ جس کا شمار امير المومنين کے دورِحکومت کي جنگ و صلح کے زمانوں ميں حکومت کے بنيادي ارکان ميں ہوتا تھا اورجو ميدان سياست ميں وہ ايک روشن و تابناک خورشيد کي مانند جگمگاتا تھا - اِس کے باوجود اُس اسلامي معاشرے کا حال يہ ہوجائے کہ پيغمبر اکرم (ص) کا يہي معروف نواسہ اپنے عمل، تقويٰ، باعظمت شخصيت، عزت و آبرو، شہرِ مدينہ ميں اپنے حلقہ درس کہ جس ميں آپ کے چاہنے والے، اصحاب اور دنيائے اسلام کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شيعہ شرکت کرتے تھے، کے باوجودايسے حالات ميں گرفتار ہوجائے کہ جس کا نہايت بدترين طريقے سے محاصرہ کر کے اُسے پياسا قتل کرديا جائے- نہ صرف يہ کہ اُسے قتل کرتے ہيں بلکہ اُس کے ساتھ تمام مردوں حتي اُس کے شش ماہ شير خوار بچے کو بھي قتل کرديتے ہيںاور صرف اِسي قتل و غارت پر اکتفائ نہيں کرتے بلکہ اُس کے بيوي بچوں اور ديگر خواتين کو جنگي قيديوں کي مانند اسير بنا کر شہر شہر گھماتے ہيں؛آخر قصّہ کيا تھا اور کيا حالات رونما ہوئے تھے؟ يہ ہے مقام عبرت!


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

خطبه غدیر سے حضرت علی علیه السلام کی امامت پر ...
فخرمریم سلام اللہ علیہا
روزہ داروں کا انعام
شخصیت علی (ع) پر امت اسلامی کا بے مثال اجماع
امام جعفر صادق (ع) اور مسئلہ خلافت (2)
اسلام اور مغرب کی نظر میں دہشت گردی
اسلام کی انسان دوستی . عبادت کاحْسن خدمتِ خلق
ربیع الاول کا مہینہ، محبتِ رسول اور اِصلاحِ ...
خطبئہ زینب سلام اللہ علیہا
اھل سنت کے نزدیک توسل(پہلا حصہ)

 
user comment