اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

سانحہ منیٰ، آل سعود کی نااہلی کی علامت ہے/ ایک بار سے زیادہ حج پر پابندی لگنا چاہیے

ایران کے وزیر صحت نے گزشتہ روز اتوار کو قم میں مراجع تقلید سے ملاقات کر کے سانحہ منیٰ کی رپورٹ مراجع کو پیش کی۔ یہ ملاقات جو قم میں مراجع عظام کے الگ الگ دفاتر میں انجام
سانحہ منیٰ، آل سعود کی نااہلی کی علامت ہے/ ایک بار سے زیادہ حج پر پابندی لگنا چاہیے

ایران کے وزیر صحت نے گزشتہ روز اتوار کو قم میں مراجع تقلید سے ملاقات کر کے سانحہ منیٰ کی رپورٹ مراجع کو پیش کی۔

یہ ملاقات جو قم میں مراجع عظام کے الگ الگ دفاتر میں انجام پائی اس میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی، آیت اللہ العظمیٰ سبحانی، آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی اور آیت اللہ العظمیٰ اردبیلی نے اس سال حج کے موسم میں منیٰ میں رونما ہوئے دردناک سانحے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت حج کے انتظامات کرنے میں نااہل ثابت ہوئی ہے لہذا مسلمانوں کو حج کے درست انتظامات کے بارے میں کوئی سوچ بچار کرنا چاہیے تاکہ اس کے بعد کوئی ایسا حادثہ رونما نہ ہو۔

مراجع عظام نے وزیر صحت کو اس بات پر تاکید کی کہ اگر شہدائے منیٰ کو مکہ و مدینہ میں دفن کر دیا گیا ہے یا کیا جا رہا ہے تو ان کی لاشوں کو واپس لوٹانے پر اصرار نہ کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو لوگ ایک مرتبہ حج بجا لا چکے ہیں انہیں دوبارہ حج کے موسم میں مکہ سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے چونکہ بعض لوگوں کے تکراری حج کی وجہ سے وہ لوگ حج سے محروم ہو جاتے ہیں جن پر حج واجب ہوا ہوتا ہے۔

قم کے مراجع تقلید نے حج پر جانے سے پہلے عازمین حج کو تعلیم حج کے ساتھ ساتھ اس بات کی تعلیم دینے پر بھی تاکید کی کہ عازمین حج کو یہ بات سکھائی جائے کہ بھیڑ بھاڑ کے جگہوں پر کیسے خود کو بچائیں۔

مراجع عظام نے سعودی حکام کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ کی وجہ سے تمام مسلمانوں کے دلوں میں سعودی حکومت کی نسبت نفرت کی آگ پیدا ہو چکی ہے لہذا سعودی حکام کو چاہیے کہ اس حادثہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کریں اور ان کے اس عظیم نقصانات کا کسی حد تک جبران کریں نیز قصوروار افراد کو سزا دیں اور امور حج کے انتظٓامات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے کر لوگوں کو یقین دلائیں کہ آئندہ اس طرح کی مشکلات وجود میں نہیں آئیں گی۔

مراجع تقلید نے اس سانحہ میں جانبحق ہوئے افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی شفایابی کی دعا کی جبکہ پسماندگان کو صبر کی تلقین کی۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article


 
user comment