اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

مومن کے احترام کے بارے میں چند باتیں

پیغمبر اکرم (ص) نے حجۃ الوداع کہ جو آپ کی زندگی کا آخری حج تھا اور اس میں بہت سارے مسلمانوں نے شرکت کی کے موقع پر سرزمین منا میں مسلمانوں کے درمیان کھڑے ہو کر پوچھا: سب سے زیادہ محترم دن کونسا دن ہے؟ کہا: آج کا دن ( عید قربان)
مومن کے احترام کے بارے میں چند باتیں

پیغمبر اکرم (ص) نے حجۃ الوداع کہ جو آپ کی زندگی کا آخری حج تھا اور اس میں بہت سارے مسلمانوں نے شرکت کی کے موقع پر سرزمین منا میں مسلمانوں کے درمیان کھڑے ہو کر پوچھا:

سب سے زیادہ محترم دن کونسا دن ہے؟
کہا: آج کا دن ( عید قربان)
پھر آپ نے پوچھا: سب سے زیادہ محترم مہینہ کونسا ہے؟
کہا: یہی مہینہ( ذی الحجۃ)
آپ نے پھر پوچھا: سب سے زیادہ محترم کون سی سرزمین ہے؟
کہا: یہی زمین( مکہ)
اس کے بعد آپ نے فرمایا: ’’فانّ دماءکم و اموالکم علیکم حرام کحرمۃ یومکم ھذا فی شھرکم ھذا فی بلدکم ھذا الیٰ یوم تلقونہ‘‘۔ (وسائل الشیعہ، ج۱۹ ص۳)
جان لیں کہ تمہارا خون اور تمہارا مال تمہارے اوپر ایسے ہی محترم ہے جیسے آج کا دن اس مہینے میں اس سر زمین پر اُس دن تک تمہارے لیے محترم ہے جس دن تم اللہ سے ملاقات کرو گے۔
۱: انسان اسلام اور ایمان کے سائے میں خاص احترام کا مالک ہے اور یہ احترام ایمان اور علم کے درجات کی بنا پر مختلف مراتب کا حامل ہے۔
۲: مسلمان کی جان، مال اور عزت کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے۔
۳: مسلمان کا جنازہ بھی زندہ مسلمان کی طرح محترم ہے۔
۴: مسلمان کو ایسی جگہ دفن کرنا جہاں اس کی بے احترامی شمار ہوتی ہو جائز نہیں ہے۔ (توضیح المسائل مراجع، ج۱، م۶۲۱)
۵: مسلمان کی قبر کا احترام واجب اور اس کی بے حرمتی کرنا حرام ہے۔( وہی حوالہ)


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کون ہیں؟
کیا لگاتار ۳ جمعے نہ پڑھنے والا کافر ہے؟
مھربانی کرکے شیعھ عقیده کی بنیاد کی وضاحت فرما کر ...
شیعوں کی روایتوں میں آیا ہے کہ، امام تمام دنیا کی ...
زکات کے مسائل کی تفصیل بیان کر دیجیے
اگر کوئی شخص ماہ مبارک رمضان میں روزہ توڑنے کی ...
کیا ناگوار طبیعی حوادث ، عذاب الھی ھے یا مادی علل ...
توحید ذات، توحید صفات، توحید افعال اور توحید ...
کیا یا علی مدد کہنا جائز ہے
میت کی تقلید کیوں جائز نہیں؟

 
user comment