اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

سانحہ منٰی، امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات کے لاپتہ ہونے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ایم ڈبلیو ایم قم

کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ کی خصوصی نشست میں حج کے موقع پر امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات کے لاپتہ ہونے پر گہری تشوی
سانحہ منٰی، امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات کے لاپتہ ہونے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ایم ڈبلیو ایم قم

کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ کی خصوصی نشست میں حج کے موقع پر امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت پورا عالم اسلام سعودی عرب کے خلاف بیدار ہوچکا ہے اور تمام باشعور لوگ سعودی حکمرانوں کی اصلیت کو جان چکے ہیں۔ اراکین کابینہ اور قائم مقام سیکرٹری جنرل حجت الاسلام گلزار احمد جعفری نے اس موقع پر او آئی سی سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ شہادتوں کی تحقیقات اور لاپتہ ہونے والی شخصیات کی تلاش کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے، خصوصاً ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ڈاکٹر فخرالدین کی گمشدگی کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کی سعودی عرب حکومت کے ساتھ ساز باز پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کی شہادتوں اور گمشدگی پر سعودی حکومت سے شدید احتجاج کرے اور اس واقعے کی تحقیقات کروائے.


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان
سعودی حملہ کو شیعہ و سنی ٹکراو کا رنگ و روپ دینے ...

 
user comment