اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

امریکہ میں مسلمان نوجوان کو گھڑی بنانے پر سزا

امریکہ کی ٹیکساس اسٹیٹ میں ایک سیاہ فام مسلمان نوجوان کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے خود سے ایک ڈیجیٹل گھڑی ایجاد کی۔ تفصیلات کے مطابق سیاہ فام ’’احمد محمد‘‘ نامی مسلمان نوجوان نے اسکول م
امریکہ میں مسلمان نوجوان کو گھڑی بنانے پر سزا

امریکہ کی ٹیکساس اسٹیٹ میں ایک سیاہ فام مسلمان نوجوان کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے خود سے ایک ڈیجیٹل گھڑی ایجاد کی۔
تفصیلات کے مطابق سیاہ فام ’’احمد محمد‘‘ نامی مسلمان نوجوان نے اسکول میں اپنے استاد کو خوش کرنے کے لیے ایک نئی گھڑی تیار کی لیکن استاد نے بجائے اس کو تشویق و ترغیب دلانے کے اسے پولیس کے حوالے کر دیا تاکہ پولیس تفتیش کے لیے اسے تھانے لے جائے۔
دو دن تھانے میں گزارنے کے بعد ۱۴ سالہ اس نوجوان نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: میں نے گھڑی اس لیے بنائی کہ اپنے استاد کو دکھاوں گا تاکہ وہ خوش ہو جائے اور میری حوصلہ افزائی کرے لیکن جب استاد نے میری صلاحیتوں کو دیکھا تو اس نے بجائے خوشی کا اظہار کرنے کے مجھ پر غصہ کیا اور پولیس کے ہاتھوں یہ کہہ کر گرفتار کروا دیا کہ یہ کل بم بھی بنا سکتا ہے۔
پولیس نے تحقیقات کے بعد دو روز تھانے میں رکھا اور گھروالوں اور علاقے کے لوگوں کے شور مچانے پر رہا کر دیا۔
احمد محمد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسے نئی ایجاد کرنے کا بہت شوق ہے اور وہ آئندہ بڑا اینجینئر بننا چاہتا ہے لیکن اس کے اسکول والے اس کی صلاحیتوں کو بجائے نکھارنے کے اسے دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے ذریعے پورے امریکہ میں یہ بات پھیلنے کے بعد صدر اوبامہ نے اپنے ٹویٹر کے صفحے پر اس نوجوان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا: تمہاری گھڑی بہت اچھی ہے احمد! کیا تم چاہتے ہو اسے وہائٹ ہاوس لے کر آو؟ ہمیں اور بچوں کو شوق دلانا ہو گا تاکہ تمہاری طرح علم کو دوست رکھیں۔ یہ وہ چیز ہے جو امریکہ کو بڑا کرے گی۔
احمد محمد کا باپ محمد الاحسان محمد جو اصل میں سوڈان کا رہنے والا ہے کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کے ساتھ جو برا سلوک کیا گیا ہے وہ صرف اس کے نام محمد کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
امریکہ میں اسلامی کونسل کی رکن عالیہ سالم کا کہنا ہے کہ اگر اس بچے کا نام احمد یا محمد نہ ہوتا تو کوئی مشکل پیش نہ آتی وہ ایک تیز اور باہوش دماغ کا بچہ ہے وہ چاہتا تھا اس کا استاد اس کی ایجاد سے خوش ہو گا اور اسے مزید ترقی کرنے کا شوق دلائے گا نہ کہ اس کے حوصلے پست کرے گا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article


 
user comment