اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

ایران؛ تبریز میں بہائی ڈینٹسٹ نے شیعہ مذہب قبول کر لی

۔ ایران کے شہر تبریز میں بہائی فرقے سے تعلق رکھنے والے ’’پدرام نوایی‘‘ نامی ایک جوان نے اس شہر کے امام جمعہ کے دفتر میں حاضر ہو کر شیعہ مذہب قبول کر لیا اور فرقہ ضالہ بہائیت سے برائت اختیار کی۔
ایران؛ تبریز میں بہائی ڈینٹسٹ نے شیعہ مذہب قبول کر لی

ایران کے شہر تبریز میں بہائی فرقے سے تعلق رکھنے والے ’’پدرام نوایی‘‘ نامی ایک جوان نے اس شہر کے امام جمعہ کے دفتر میں حاضر ہو کر شیعہ مذہب قبول کر لیا اور فرقہ ضالہ بہائیت سے برائت اختیار کی۔
انہوں نے اس دوران ایک انٹرویو میں شیعہ اثنا عشری مذہب کو حقیقی الہی دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری تحقیق کے مطابق فرقہ بہائیت ایک گمراہ اور نادرست فرقہ ہے۔
شہر تبریز کے امام جمعہ اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ مجتہد شبستری نے اس جوان کو مذہب حقہ قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اسلام کے دشمن صدر اسلام سے مسلمانوں کو پاش پاش کرنے کے در پہ رہے ہیں اور سچے دین سے لوگوں کو جدا کرتے رہے ہیں تاکہ مسلمانوں کے درمیان ہمیشہ جنگ و  جدال کا سلسلہ جاری رہے اور اس سے وہ اپنا فائدہ حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی دشمن شب و روز جوانوں کے ذہنوں میں مختلف طرح کے شکوک و شبہات پیدا کرنے میں کوشاں ہیں اور انہیں دین سے دور کر رہے ہیں۔
رہبر انقلاب کے نمائندے نے فرقہ بہائیت کو وجود میں لائے جانے کی وجہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا اور آپس میں لڑانا قرار دیا اور کہا: ہر وہ دین جو انسانوں کے ہاتھوں تبدیلی اور تحریف کا شکار ہو جائے وہ انسان کی سعادت کا باعث نہیں بن سکتا بہائیت بھی ایک ایسا ہی فرقہ ہے۔ اس فرقہ میں معنویت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اور نہ ہی خدا و رسول کو صحیح سمجھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پدرام نوایی ایک بہائی خاندان میں پیدا ہوئے اور جوانی تک اسی فرقے کے طرفدار رہے بعد از آں مذہب تشیع سے آشنائی حاصل کی اور اس کے سلسلے میں تحقیقات کرنا شروع کر دیں جس کے بعد وہ اہل بیت(ع) سے محبت کرنے لگے دوستوں کی مدد سے آخر کار شیعہ مذہب قبول کر لیا۔
پدرام نوایی نے بیرون ملک تعلیم حاصل کی اور اس وقت وہ تبریز میں ڈینٹل اسپیشلیسٹ ہیں۔
آیت اللہ شبستری نے آخر میں قرآن کریم کا ایک نسخہ اور ایک توضیح المسائل انہیں ہدیہ کے طور پر دی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صہیونی ریاست کی آخری سانسیں
نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...
اسرائیل، سعودی عرب کو ایٹم بم فراہم کرے: صیہونی ...
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...
رواں سال کے اختتام تک ایران کے شہراصفہان کی سب سے ...
لورستان میں ۳۵۰ مساجد سے گرد و غبار صاف كيا جائے ...

 
user comment