اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

افریقہ؛ پادری سمیت 480 عیسائیوں نے اسلام قبول کر لیا

’’نائجیریا واچ‘‘نے خبردی ہےکہ روانڈا کے سابق پادری ’’سلیم مقداد‘‘نےمسلم علماء کے ساتھ مطمئن ہونے کے بعد اسلام قبول کیا ۔
افریقہ؛ پادری سمیت 480 عیسائیوں نے اسلام قبول کر لیا

’’نائجیریا واچ‘‘نے خبردی ہےکہ روانڈا کے سابق پادری ’’سلیم مقداد‘‘نےمسلم علماء کے ساتھ مطمئن ہونے کے بعد اسلام قبول کیا ۔

دین اسلام قبول کرنے کے بعد سلیم مقداد اپنے 480 ساتھیوں کو بھی اسلام کی طرف مائل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

نائجیریا واچ کے مطابق سلیم اور اسکے پیروکار جس چرچ میں عبادت کرتے تھے اسے اب ایک مسجد میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔

روانڈا میں رومن کیتھولک کے پیروکاروں کی آبادی 56.9 فیصد جبکہ مسلمانوں کی آبادی محض 4.6 فیصد ہی ہے۔

افریقہ میں مسلم آبادی کے تناسب سے متعلق کافی متضاداعداد وشمار بیان کئے جاتے ہیں آن لائن برٹینیکا اینسائکلوپیڈیا کے مطابق 2010 ء میں براعظم افریقہ میں مسلمانوں کی آبادی 40.84فیصد ،عیسائی آبادی 47.32فیصد اوربقیہ مذاہب کے پیروکاروں کی تعدا د10.6 فیصدتھی ۔

ورلڈ اینسائکلوپیڈیا کے مطابق اسلام افریقہ کا سب سے بڑا مذہب ہے اور دنیا بھر کی مجمع آبادی کے لحاظ سے افریقہ میں ایک چوتھائی مسلمان آباد ہیں۔

ایک طرف جہاں افریقی براعظم میں دنیا کے دیگر حصوں کی طرح اسلام تیزی سے پھیلارہا ہے وہی افریقہ کےکئی ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی بھی جاری ہے جس کی واضح مثال وسطی افریقی جمہوریہ میں ملتی ہے ۔

گذشتہ سال اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون نے وسطی افریقی جمہوریہ کے رہنماؤں پر زوردیا تھاکہ وہ براعظم میں 20 سال قبل روانڈامیں ہونے والے نسل کشی کی طرح ایک اور نسل کشی کو روکے ۔

واضح رہےکہ وسطی افریقی جمہوریہ میں اقلیتی طبقے کے خلاف گذشتہ سال کئی ماہ تک مسلح عیسائی ملیشیاؤں کی جانب سے حملے ہوئے جس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان جان بحق اور لاکھوں اپنا گھر بار چھوڑ کر ہمسایہ ممالک میں پنا ہ لینے پر مجبو رہوگئے تھے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment