اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

یمنی عوام کے خلاف امریکا، سعودی عرب اور دہشت گرد متحد: یمن علما کونسل

۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن علما کونسل نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع مسجد الموید میں بدھ کی رات ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ ان بم دھماکوں میں دسیوں نمازی شہید اور زخمی ہو گئے تھے،- اس بیان میں آیا ہے کہ اس
یمنی عوام کے خلاف امریکا، سعودی عرب اور دہشت گرد متحد: یمن علما کونسل

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن علما کونسل نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع مسجد الموید میں بدھ کی رات ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ ان بم دھماکوں میں دسیوں نمازی شہید اور زخمی ہو گئے تھے،- اس بیان میں آیا ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور امریکی حکومت، امریکی خفیہ ایجنسی اور آل سعود حکومت کے درمیان نزدیکی رابطہ ہے- یمن علما کونسل نے اپنے بیان میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس سے کہا ہے کہ جب بھی حملہ آور ممالک یا ان کے ایجنٹ، یمنی شہروں پر بمباری یا ان کے خلاف دہشت گردانہ بم دھماکے کر کے جرائم کے مرتکب ہوں تو وہ شمالی محاذوں پر اپنی کارروائیاں تیز کر دیں- یمن کی قبائلی عوامی یکجہتی کونسل نے بھی ایک بیان جاری کر کے صنعا کی مسجد الموید میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور ملک کے قبائل کو یمنی معاشرے پر غیرممالک کے مسلط کردہ تمام انحرافی اور گمراہ کن نظریات سے مقابلے اور باہمی اتحاد کی دعوت دی ہے- اس کونسل نے جارحین پر اپنے ایجنٹوں کو یمن میں جرائم کا ارتکاب کرنے پر اکسانے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہ طریقے یمنیوں کو شکست دینے میں جارحین کی ناتوانی اور ناکامی کی علامت ہیں- واضح رہے کہ صنعا کے شمال میں واقع مسجد الموید میں بدھ کی رات ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں بتیس نمازی شہید اور تقریبا" ایک سو زخمی ہو گئے تھے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment