اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

طالبان اور افغان حکومت کے درمیان اب براہ راست مذاکرات

۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو کے نائب ترجمان جاوید فیصل نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے کابل کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں- جاوید فیصل
طالبان اور افغان حکومت کے درمیان اب براہ راست مذاکرات

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو کے نائب ترجمان جاوید فیصل نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے کابل کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں- جاوید فیصل نے کہا کہ طالبان کے ساتھ کابل کے امن مذاکرات افغان حکومت کی قیادت میں ہوں گے اور اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہو گا- جاوید فیصل نے سفارتی طریقوں سے افغانستان اور پاکستان کے اختلافات حل کرنے کی کابل حکومت کی کوششوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کو اسلام آباد سے توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری صداقت اور سچائی سے افغانستان کا ساتھ دے گا- افغانستان کے چیف ایگزیکٹو کے نائب ترجمان نے کہا کہ اگر پاکستان، افغانستان کے سلسلے میں اپنے وعدے پر عمل نہیں کرے گا تو کابل حکومت بھی اسلام آباد کے سلسلے میں اپنی اسٹریٹیجی پر نظر ثانی کرے گی- دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مخلص نہ ہونے پر مبنی افغان حکومت کے حالیہ بیانات کے بعد کابل اور اسلام آباد کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment