اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

حج امت مسلمہ اور اسلام کے استحکام کا ضامن ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی 'حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای' نے فرمایا ہے کہ حج صرف ایرانیوں کے لئے نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا ہے اور اسلام کے استحکام کا ضامن ہے اور امت مسلمہ کے لئے عظیم فریضہ ہے.
حج امت مسلمہ اور اسلام کے استحکام کا ضامن ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی 'حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای' نے فرمایا ہے کہ حج صرف ایرانیوں کے لئے نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا ہے اور اسلام کے استحکام کا ضامن ہے اور امت مسلمہ کے لئے عظیم فریضہ ہے.

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے ہفتے كے روز تہران ميں حج امور كے عہديداروں كے ساتھ ايك ملاقات ميں خطاب كرتے ہوئے فرمايا کہ حج كا موقع عالم اسلام كے درميان يكجہتي اور بھائي چارے كا مظہر ہے اور يہ صرف ايرانيوں كے لئے نہيں بلكہ پوري مسلم امہ كے لئے ہے.

انہوں نے فرمايا ہے كہ حج سب مسلمانوں کے لیے ہے اور يہ اسلام كے استحكام كا ضامن ہے.

رہبر انقلاب نے مزيد فرمايا كہ خدا كي لعنت ہو ان عناصر پر جو امت مسلمہ كي اہميت اور حقيقت كو ذہنوں سے ہٹھانے كي سازش كرتے ہيں، مسلمانوں كو مختلف ھتكنڈے اور سازشوں ميں شكار كرتے ہيں اور قوموں كو امت اسلامي كے سامنے كھڑا كرتے ہيں.

آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمايا كہ ايراني قوم كا ايك عظيم تجربہ اتحاد ہے ؛ ہماري قوم اتحاد اور ہم آہنگي كي بركت سے مختلف كاميابياں حاصل كرچكي ہے.

انہوں نے مزيد فرمايا كہ جب ہم اپنے ہاتھوں اختلافات ميں پھنس جائيں اور ايك دوسرے كے لئے مسائل پيدا كريں تو اللہ بھي ہميں اپني نعمتوں سے دور كرديتا ہے، جب ہم خود نعمتوں كو جھٹلائيں تو ہم سے نعمتيں واپس لے لي جائیں گی.

رہبر انقلاب نے مزيد فرمايا كہ بعض ممالك ميں موجود اسلامي گروہوں كو اپنے دوست اور دشمن كا نہيں پتہ جس سے ان كو نقصانات اٹھانے پڑرہے ہيں.

رہبر انقلاب اسلامی نے ايراني حجاج اور حج امور كے عہديداران سے مطالبہ كيا كہ حج كے معنوي موقع سے فائدہ اٹھائيں اور اس موقع پر وحدت، يكجہتي، بھائي چارے اور مسلم اسلامی كے درميان صبر اور تحمل كا مظاہرہ كيا جائے.

حضرت آيت اللہ العظمیٰ خامنہ اي كے خطاب سے پہلے ولي فقيہ كے نمائندے اور ايراني حاجيوں كے سرپرست حجت الاسلام و المسلمين 'قاضي عسكر' اور ادارہ حج و زيارات كے سربراہ 'اوحدي' نے ايراني زائرين كے لئے حج كے موقع پر دي جانے والے سہولتوں كے حوالے سے رپورٹ پيش كي.


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment