اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل کے بعد مصر کے قوانین میں تبدیلی

کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتوار کے دن دہشت گردی مخالف قانون کی منظوری دے دی۔ مصر کے سرکاری اخبار میں اس متنازعہ قانون کو شائع کیا گیا ہے۔ اس اخبار کے
اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل کے بعد مصر کے قوانین میں تبدیلی

کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اتوار کے دن دہشت گردی مخالف قانون کی منظوری دے دی۔ مصر کے سرکاری اخبار میں اس متنازعہ قانون کو شائع کیا گیا ہے۔ اس اخبار کے مطابق کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی غلط رپورٹنگ کرنے والوں پر بھاری جرمانے کے علاوہ انہیں ملازمت سے برطرف بھی کیا جا سکے گا۔ اس قانون کے تحت غلط رپورٹنگ پر کم از کم دو لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ناقدین نے اس قانون کو میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے چھوٹے اخـبار حتی بند بھی ہو جائیں گے۔ مصر کی حکومت نے پہلے مجرمین کے لئے قید کی سزا کی تجویز دی تھی لیکن ذرائع ابلاغ کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد یہ تجویز مسترد ہو گئی۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اٹارنی جنرل ہشام برکات کے قتل کے بعد مصر کے قوانین میں اصلاح کا حکم دیا تھا۔ اس قانون کے بارے میں مصر میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ مصر کے بعض عوام کا کہنا ہے کہ اس قانون سے مصر میں دہشت گردانہ حملے بند ہو جائیں گے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اس قانون سے اصل نشانہ حکومت کے مخالفین کو بنایا جائے گا۔

.......


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment