اردو
Thursday 28th of March 2024
0
نفر 0

قرآن ھر قسم كى تحريف سے منزہ ہے

عدم تحريف قرآن : شيعوں كے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپيگنڈے كے برعكس ہم اعتقاد ركھتے ہيں كہ آج جو قرآن مجيد ہمارے اور تمام مسلمانوں كے پاس ہے يہ بالكل وہى قرآن مجيد ہے جو پيغمبر اكرم (ص) پر نازل ہوا اور اس ميں حتى ايك لفظ كى بھى كمى و زيادتى نہيں ہوئي ہے ۔ ہم نے اس مسئلہ كو اپنى تفسير ، اصول فقہ وغيرہ كى متعدد كتب ميں وضاحت كے ساتھ بيان كيا ہے اور ع
قرآن ھر قسم كى تحريف سے منزہ ہے

عدم تحريف قرآن :

شيعوں كے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپيگنڈے كے برعكس ہم اعتقاد ركھتے ہيں كہ آج جو قرآن مجيد ہمارے اور تمام مسلمانوں كے پاس ہے يہ بالكل وہى قرآن مجيد ہے جو پيغمبر اكرم (ص) پر نازل ہوا اور اس ميں حتى ايك لفظ كى بھى كمى و زيادتى نہيں ہوئي ہے ۔ ہم نے اس مسئلہ كو اپنى تفسير ، اصول فقہ وغيرہ كى متعدد كتب ميں وضاحت كے ساتھ بيان كيا ہے اور عقلى و نقلى ادلّہ كے ذريعہ اسے ثابت كيا ہے ۔

ہم قائل ہيں كہ تمام مسلمان علماء اعم از شيعہ و سنى كا اس بات پر اجماع ہے كہ قرآن مجيد ميں كسى چيز كا اضافہ نہيں ہوا ہے اور دونوں مذہب كے محققين كى اكثريت جو اتفاق كے قريب ہے اس بات كى قائل ہے كہ اس ميں كسى قسم كى كمى بھى واقع نہيں ہوئي ہے ۔

دونوں طرف كے چند گنے چُنے افراد اس بات كے قائل ہيں كہ قرآن مجيد ميں كمى واقع ہوئي ہے جبكہ مشہور علماء اسلام ان كى اس بات كے طرفدار نہيں ہيں ۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article


 
user comment