اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا قاتل ملک اسحاق اپنے دو بیٹوں سمیت ہلاک

پاکستان میں پولیس اور کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں اس گروہ کا ایک سرغنہ " ملک اسحاق " اپنے دو بیٹوں اور گیارہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاک
پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا قاتل ملک اسحاق اپنے دو بیٹوں سمیت ہلاک

پاکستان میں پولیس اور کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں اس گروہ کا ایک سرغنہ " ملک اسحاق " اپنے دو بیٹوں اور گیارہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا- پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں " شاہ والا " علاقے میں چودہ دہشت گرد، جو ایک عرصے سے مطلوب تھے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ہلاک کر دیئے گئے- اس جھڑپ میں چھے پولیس اہلکار بھی زحمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس دہشت گردوں کی نشاندہی پر مظفر گڑھ کے نواح سے اسلحہ برآمد کرکے جا رہی تھی کہ گرفتار دہشت گردوں کے پندرہ ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے حملہ کر دیا، جس پر سی ٹی ڈی ملتان اور پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کے چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس مقابلہ کے دوران چھ پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کرکے پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد ملک بھر میں دہشت گردی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں لشکر جھنگوی کا اہم کردار رہا ہے- حکومت پاکستان نے دسمبر دو ہزار چودہ میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملہ ہونے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ مہم شروع کی ہے- پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس مہم می‍ں اب تک دو ہزار سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت
فرانس ؛ تول شہر میں مسجد كی بے حرمتی كرنے والوں كو ...
آمریکہ میں اسماء حسنیٰ الہی کی نمائش کا انعقاد

 
user comment