اردو
Thursday 25th of April 2024
0
نفر 0

مشرقی افغانستان: داعش کے اٹھارہ عناصرہلاک

کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع کے ڈپٹی ترجمان نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے یہ افراد، صوبہ ننگرہار کے اچین شہر میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران فوج کی متعدد کاروائیوں میں ہلاک ہوئے-
مشرقی افغانستان: داعش کے اٹھارہ عناصرہلاک

کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر دفاع کے ڈپٹی ترجمان نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے یہ افراد، صوبہ ننگرہار کے اچین شہر میں گذشتہ پانچ دنوں کے دوران فوج کی متعدد کاروائیوں میں ہلاک ہوئے-
افغانستان کے وزیر دفاع کے ڈپٹی ترجمان دولت وزیری نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں زیادہ بڑھتی جا رہی ہیں البتہ فوج نے اس دہشت گرد گروہ کی کسی بھی طرح کی کاروائی کرنے کی توانائی مکمل طور پر ختم کر دی ہے- وزیری نے یہ بات ایسے میں کہی ہے کہ نیٹو کے فوجی، داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف بہت سی کاروائیوں کو خود سے منسوب کر رہے ہیں-
افغانستان کے وزیر دفاع کے ڈپٹی ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی قسم کا ہوائی حملہ، افغان فضائیہ کی مدد سے انجام پانا چاہئے کیوں کہ افغان فوج، داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتی ہے اور نیٹو کو اس کاروائی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی-
واضح رہے کہ امریکا کے ڈرون طیاروں نے پیر کے دن صبح کے وقت صوبے لوگر میں واقع برکی برک شہر کے قریب چہل تن نامی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں افغانستان کے آٹھ فوجی مارے گئے تھے تاہم طالبان گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں چودہ فوجی مارے گئے ہیں-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نيويارك میں ابراہيمی اديان كے آرٹ شاہكاروں كی ...
طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل/ ...
عراق کے صوبہ الانبار میں 34 وہابی داعش دہشت گرد ...
انگلستان کی مساجد میں جشن عید میلاد النبی (ص) کا ...
مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ...
اسرائیل، سعودی عرب کو ایٹم بم فراہم کرے: صیہونی ...
حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرے. مولانا حسین ...
رواں سال کے اختتام تک ایران کے شہراصفہان کی سب سے ...
لورستان میں ۳۵۰ مساجد سے گرد و غبار صاف كيا جائے ...
قرآن كريم كی بے حرمتی امريكا كے خلاف ايك بہت بڑے ...

 
user comment