اردو
Friday 29th of March 2024
0
نفر 0

تہران کی مرکزی نمازعید ولی امر مسلمین کی امامت میں ادا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کے دن نماز عید فطر کے خطبوں میں خطے کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے
تہران کی مرکزی نمازعید ولی امر مسلمین کی امامت میں ادا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتے کے دن نماز عید فطر کے خطبوں میں خطے کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ رمضان المبارک کے دوران اور اس سے پہلے علاقائی حالات کی وجہ سے ناخوشگوار واقعات پیش آئے اور دشمنوں کے کالے کرتوتوں کی بنا پر مسلمانوں اور مومنین کو کٹھن دن گزارنا پڑے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں ایرانی ایٹمی مذاکرات کاروں کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ایٹمی معاہدے کا مجوزہ متن چاہے منظور کیا جائے یا نہ کیا جائے دونوں صورتوں میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کبھی بھی دشمن کی توسیع پسندی کو قبول نہیں کرے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ کسی کو بھی اسلامی نظام کے بنیادی اصولوں میں خلل اور رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دفاعی صلاحیتوں اور ملک کی سیکورٹی حدود کا تحفظ کیا جائے گا ہر چند دشنوں نے اس سلسلے میں بہت سی سازشیں تیار کر رکھی ہیں۔

آپ نے مزید فرمایا کہ ایٹمی معاہدے کا متن چاہے منظور کیا جائے یا نہ کیا جائے ایران خطے میں اپنے دوستوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہو گا اور ہم ہمیشہ فلسطین، بحرین ، عراق، شام اور لبنان کی اقوام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ ایٹمی مذاکرات کے مجوزہ متن کی تدوین کی وجہ سے امریکا کی سامراجی حکومت سے متعلق ایران کی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی اور جیسا کہ بارہا کہا گیا ہے ایران بین الاقوامی مسائل کے سلسلے میں امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا اور ایٹمی معاملے کے بارے میں اس نے مصلحت کی بنیاد پر مذاکرات انجام دیئے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے خطے سے متعلق ایران اور امریکا کی پالیسیوں کے درمیان پائے جانے والے بہت سے اختلافات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکا لبنان کی استقامت کو دہشت گردی قرار دیتا ہے لیکن بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور ایسی پالیسی کے ہوتے ہوئے کس طرح مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے حالیہ ایٹمی مذاکرات کے بعد امریکی حکام کی رجز خوانی کے بارے میں فرمایا کہ حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ امریکی حکام اپنی قوم کو سچ نہیں بتا رہے ہیں۔ اگر وہ اس بات کے مدعی ہیں کہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے تو وہ اپنی یہ آرزو خواب میں ہی پوری ہوتی دیکھ سکتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لے کر اب تک پانچ امریکی صدر ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی آرزو اپنے دل میں لئے مر گئے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دنیا کی چھ بڑی اقتصادی طاقتوں نے بارہ برس تک اسلامی جمہوریہ ایران کو ایٹمی صنعت سے محروم رکھنے کی پوری کوشش کی لیکن آج یہی طاقتیں ایران کی کئی ہزار سینٹری فیوج مشینوں اور ایران کی ایٹمی ترقی کو برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ ایرانی قوم ایک طاقتور قوم بن چکی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی فوج کو تباہ کر دینے پر مبنی امریکی صدر کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کوئی بھی جنگ شروع نہیں کرے گا لیکن اگر امریکی حکام ٹھیک طرح سے سمجھنا چاہتے اور اپنے تجربات سے صحیح فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ان کو جان لینا چاہئے کہ ظالم امریکا کو ہی جنگ میں ذلت آمیز شکست اٹھانی پڑے گی۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تھائی لينڈ میں "اہل بيت(ع) كے پيروكارجوانوں" كے ...
پردے كے بارے میں "حجاب" نامی دستاويزی فلم متحدہ ...
دینی مدارس کو در پیش مشکلات اور اُن کا حل
بلجیئم میں قبول اسلام کا بڑھتا ہوا رجحان
شیخ زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت جیل سے نامعلوم جگہ ...
داعش نے اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا: ...
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...
مكہ مكرمہ میں قرائت قرآن كے مقابلے كا انعقاد
ظلم و جارحیت سے جھٹکارے کا واحد راستہ، پیغمبر ...
نجران علاقے کو بچانے کے لیے آل سعود کی بڑھتی ...

 
user comment