اردو
Saturday 20th of April 2024
0
نفر 0

کشمیر میں عالمی یوم القدس پر احتجاجی ریلیاں

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاجی
کشمیر میں عالمی یوم القدس پر احتجاجی ریلیاں

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اسرئیل اور امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ کشمیر سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد بلا لحاظ مذہب و مسلک سڑکوں پر امنڈ آئی اور فلسطین پر اسرائیل کے جابرانہ قبضہ کے خلاف رنج وغم کا اظہار کیا۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑا احتجاجی جلوس وسطی کشمیر کے ماگام میں نکالا گیا جس میں ہزاروں لوگوں کے علاوہ علماء کرام اور سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر “مرگ بر امریکہ‘ ’مرگ بر اسرائیل‘، القدس لنا‘،عالمی یوم قدس زندہ باد” کے نعرے درج تھے۔ جلوس کا اہتمام معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر نے کیا تھا۔ اس موقعہ پر تنظیم المکاتب کشمیر کے سابق نگران سیکریٹری علی محمد میر کے علاوہ جید علماءکرام نے لوگوں سے خطاب کیا اور یوم القدس کے فلسفہ پر روشنی ڈالی ۔ مقررین نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر ایک منظم تحریک چلائے۔

دریں اثناءریاست کے دیگر علاقوں میں بھی یوم قدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس کے دوران لوگوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اور قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے بھی اس سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے فلسطین کی مظلوم پر صدیوں سے قائم اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبر دست احتجاج کیا گیا ۔ یہ احتجاجی جلوس خمینی چوک بمنہ سے نکل کر مرکزی امام باڑہ بمنہ میں اختتام پذیر ہوا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

" ڈھاكہ ۲۰۱۲ میں جہان اسلام كا ثقافتی دار الحكومت ...
روسی صدر مصر کا دورہ کریں گے
مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح

 
user comment