اردو
Friday 19th of April 2024
0
نفر 0

ایران کے سات سو ستر شہروں میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں

ایران کے سات سو ستر شہروں میں عالمی یوم القدس کی پرشکوہ ریلیوں میں دسیوں لاکھ روزہ دار مسلمانوں نے شرکت کی۔
ایران کے سات سو ستر شہروں میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں
ایران کے سات سو ستر شہروں میں عالمی یوم القدس کی پرشکوہ ریلیوں میں دسیوں لاکھ روزہ دار مسلمانوں نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گذشتہ برسوں کی مانند اس سال بھی ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ہر شہر اور دیہات میں عالمی یوم القدس کی ریلیاں نکالی گئیں جن میں ایران کے دسیوں لاکھ عوام نے شرکت کی۔ یہودیوں سمیت تمام مذہبی اقلیتوں کے نمائندے، یونیورسٹی کے طلبا،آرٹسٹوں اور کھلاڑیوں نے بھی ان ریلیوں میں شرکت کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔ ریلیوں کی کوریج کے لئے نو سو، ملکی اور غیرملکی رپورٹر، کیمرہ مین اور فوٹو گرافر سرگرم عمل تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی عہدے داروں نے بھی عوام کے شانہ بشانہ ریلیوں میں شرکت کرکے عالمی سامراج کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ جلوس اور ریلیوں میں شریک نوجوان بھی، بیت المقدس کی آزادی اور امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے نعروں میں سعودی حکام اور تکفیری عناصر کو عالمی سامراج کا آلہ کار قرار دیا اور الموت لآل سعود کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جس پر فلسطین کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیئے جانے کے نعرے درج تھے۔ مردوں عورتوں، بوڑھوں اور جوانوں سمیت مظاہرے کے تمام شرکا، یا ایہا المسلمون اتّحدوا اتّحدوا کے نعرے لگا کر جدید دور کی جاہلیت کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یمن سے لیکر غزہ تک مسلمان بچوں کی جان بچاؤ کے نعرے ہر طرف گونج رہے تھے۔ مظاہرین رہبر انقلاب اسلامی کی تصاویر اور بیان ہاتھ میں لئے تہران یونیورسٹی کی جانب بڑھ رہے تھے۔ ایران میں زیر علاج یمن کے زخمی شہریوں نے بھی تہران کی ریلیوں میں شرکت کرکے اپنے ملک کے عوام کی مظلومیت کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ قابل ذکر ہے کہ راستوں میں فلسطینی اور یمنی عوام کے لئے امدادی سامان اور رقومات اکھٹا کرنے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسجد الاقصی پر صہیونیوں کا حملہ، فلسطینیوں کا ...
وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے
صومالیہ کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، درجنوں ...
موغادیشو میں وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملہ میں 20 ...
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
قرآن كريم كا جديد پنجابی ترجمہ
دریائے اردن کے مغربی ساحل میں یہودیوں نے ایک مسجد ...
فلسطینی قوم کی حمایت عالم اسلام کی ترجیح
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں ...
یمن میں اشیائے خوردنی کی شدید قلت

 
user comment